دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

            ’’طریقۂ محمدیہ‘‘ میں   ہے :  سِوا ایسے کافر کے کسی شخص معیَّن پر لعنت جائز نہیں  ۔([1])  یہاں   تک کہ بہت محققین علماء ؎[2] یزیدپر لعنت میں   توقف کرتے ہیں   باوجود اس کے کہ اس کے لشکر نے رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نواسے اوراَعزّہ واَہلِ بَیت کو ہزاروں   بے رحمیوں   اورسنگدلیوں   کے ساتھ شہید کیا اورکوئی دقیقہ ؎([3])   ہِتکِ حرمتِ حرم کا باقی نہ چھوڑا ۔

            اصل اس باب میں   یہ ہے کہ لعنت کرنا کسی پر ثواب نہیں  اگر کوئی شخص دن بھر شیطان پر لعنت کرتا رہے ، کیا فائدہ حاصل ہو ؎[4]  اس سے یہ بہتر ہے کہ اس قدر وقت ذکر



[1]    ’’الطریقۃ المحمدیۃ‘‘، المبحث الأول، النوع التاسع، ج۲، ص۲۳۰-۲۳۱۔

[2]    علماء، یزید کی تکفیر اوراس کی لعن کے بارے میں   تین گروہ ہیں    :

                امام احمد اسے کافر اورلعنت اس پر جائز کہتے ہیں   ؛ اس لئے کہ اس نے امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت کے بعد کہا :  ’’میں   نے ان کو اس کا بدلہ دیا جو انہوں   نے قریش کے بزرگوں   اورسرداروں   کے ساتھ جنگ بدر میں  کیا تھا‘‘اوریہ بات فی الواقع کفر ہے ، سوا اِس کے اورافعال واقوال اس رُوسِیاہ سے منقول ہیں   جو کفر وارتداد پر صریح دال ہوں   ، شراب اورحرام کاری اس کے وقت میں   علانیہ جاری ہوئی اور بے حرمتی حرمین شریفین اوروہاں   کے باشندوں   کی اس کے لشکر کے ہاتھ سے واقع ہوئی ۔

(انظر ’’منح الروض الأزہر‘‘، الکبیرۃ لا تخرج عن الإیمان، ص۷۳، و’’الصواعق المحرقۃ‘‘، الخاتمۃ في بیان اعتقاد أہل السنۃ   إلخ، ص۲۲۰)

                اوربعض علماء اس کی تکفیر ولعن سے انکار کرتے اورکہتے ہیں  : اجازت ان حرکتوں   اورامام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے قتل کی اس سے بدلیلِ قطعی ثابت نہیں   اوریہ کلمہ کہ’’ میں   نے ان سے جنگ بدر کا بدلہ لیا‘‘، برتقدیر ثبوت ، اَحاد کے مرتبہ سے متجاوز نہیں   ہوسکتا   والیقین لایزول إلاّ بیقین مثلہ (اور یقینی بات کو رد کرنے کیلئے اسی کی مثل یقینی بات درکار ہوتی ہے )کما تقرر في موضعہ ۔

                غایت کار اس کا یہ ہے کہ فاسق وفاجر تھاا وراحکام شرعیہ پر قائم نہ تھا اورفاسق پر لعنت جائز نہیں   ۔

                فاضل قونوی ’’شرح عمدۃ النسفی‘‘ میں  لکھتے ہیں   : صاحبِ کبیرہ پر لعنت نہ کی جائے کہ ایمان اس کا اس کے ساتھ ہے ، ارتکابِ کبیرہ سے کم نہیں  ہوتا اورمسلمان پرلعنت جائز نہیں  ۔(’’منح الروض الأزہر‘‘، الکبیرۃ لا تخرج عن الإیمان، ص۷۳، (نقلاً عن القونوي)۔)

                ملا علی قاری ’’شرح فقہ اکبر ‘‘میں   قولِ شارح ’’عقائد‘‘ کا یعنی :  نحن لا نتوقف في شأنہ بل في إیمانہ فلعنۃ اللّٰہ علیہ وعلٰی أنصارہ وأعوانہ مع اس کے دلائل کے رَد کرتے ہیں   اور’’خلاصہ‘‘ وغیرہ سے نقل فرماتے ہیں   کہ حجاج ویزید پر لعنت کرنا نہ چاہیے اس لئے کہ پیغمبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اہل قبلہ کی لعنت سے ممانعت فرمائی ہے اورجو کہ حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے لعنت کرنا بعض اہل قبلہ پر منقول ہے ؛ اس سبب سے ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام لوگوں   کا حال جانتے تھے اورلوگ نہیں   جانتے شاید وہ شخص منافق ہو یا بَاِعلامِ الٰہی اس کا کفر پر مرنا معلوم ہو۔

(’’منح الروض الأزہر‘‘، الکبیرۃ لا تخرج عن الإیمان، ص۷۲-۷۳، ملتقطاً۔)

امام غزالی ’’احیاء العلوم‘‘ میں  لکھتے ہیں  کہ حکم یزید کا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے قتل کیلئے اصلاً ثابت نہیں   اور بلا تحقیقات مسلمان کی طرف نسبت کبیرہ کی جائز نہیں   إلی أن قال :  لعنِ اشخاص میں   خطر ہے پس اجتناب چاہئے اور ترکِ لعن ابلیس میں   بھی خطر نہیں   فضلًا عن غیرہ (جب ابلیس کولعنت نہ کرنے میں  ایمان کو کوئی خطرہ نہیں   تودوسروں   کو لعنت نہ کرنے میں   ایمان کوخطرہ کیسے ہوسکتاہے !)   واللّٰہ تعالٰی أعلم۔ ۱۲ منہ قدس سرہ العزیز۔

(’’إحیاء علوم الدین‘‘، کتاب آفات اللسان، الآفۃ الثامنۃ :  اللعن، ج۳، ص۱۵۴)

                اور بعض علماء اس کی تکفیر ولعن میں   توقف (سکوت اختیار) کرتے ہیں   اور یہی راجح اور یہی اَسلم اور یہی ہمارے ائمۂ ہدیٰ کا مذہبِ اَصح واَقوم ہے ۔

(’’المسامرۃ بشرح المسایرۃ‘‘، ما جری بین علي ومعاویۃ رضي اللّٰہ عنہما، ص۳۱۵-۳۱۶۔ و’’الصواعق المحرقۃ‘‘، الخاتمۃ في بیان اعتقاد أہل السنۃ   إلخ، ص۲۲۱)

[3]    ا س خبیث نے مسلم بن عقبہ مرّی کو مدینہ سکینہ پر بھیج کر  ۱۷۰۰ سترہ سو مہاجرین واَنصار وتابعین کِبار کو شہید کرایا۔ تین روز اہلِ مدینہ لوٹ اورقتل اورانواعِ مصائب میں   مبتلا رہے اور فوج ِاشقیاء نے مسجد ِاقدس میں   گھوڑے باندھے اورکسی کو وہاں   نماز نہ پڑھنے دی، اہل حرم سے یزید کی غلامی پر بجبر بیعت لی کہ چاہے بیچے ، چاہے آزاد کرے ، جو کہتا میں   خدا ورسول کے حکم پر بیعت کرتا ہوں   اسے شہید کرتے ۔

 (’’فتح الباري‘‘، کتاب الفتن، باب إذا قال عند قوم شیأً   إلخ، تحت الحدیث :  ۷۱۱۴، ج۱۳، ص۶۰-۶۱۔ و’’البدایۃ والنہایۃ‘‘، وقعۃ الحرث، ج۵، ص۷۳۱-۷۳۲۔ و’’الصواعق المحرقۃ‘‘، الخاتمۃ في بیان اعتقاد أہل السنۃ   إلخ، ص۲۲۱-۲۲۲۔)

                جب رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے گھر کی بے حرمتی کرچکے ، خانۂ خدا پر چلے راہ میں   مسلم بن عقبہ مر گیا، حصین بن نمیر نے مع فوجِ کثیر مکہ میں   پہنچ کر بیت اللہ کو جلادیا اور وہاں   کے رہنے والوں   پر طرح طرح کا ظلم وستم کیا۔ ۱۲منہ قدس سرہ ۔

(انظر ’’فتح الباري‘‘، کتاب التفسیر، باب قولہ :  ثاني اثنین   إلخ، تحت الحدیث :  ۴۶۶۶، ج۸، ص ۲۷۹۔)

[4]    ملائکہ وانبیاء کہ بحکمِ جناب کبریا کسی پرلعنت کرتے ہیں   بسببِ امتثالِ امر (حکم بجالانے ) کے مشکور وماجور ہوتے ہیں   جس طرح زبانیۂ دوزخ (وہ فرشتے جو دوزخیوں   کو آگ میں   دھکیلیں   گے ) اور وہ فرشتے جو عذاب پر مامور ہیں   اپنے کام میں   محمود ہیں   گویا یہ بھی کافروں   کے حق میں   ایک قسم کا عذاب ہے کہ مقبولانِ جنابِ احدیت اس کے ایصال پر مامور وماجور ہوتے ہیں  ، دوسرے شخص کو کہ قیدیوں   کی تعذیب پر مقرر نہیں   ان کو مارنا اور ایذا دینا موجبِ اجر نہیں   اور آیۂ کریمہ :  { عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓىٕكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ(۱۶۱)} (ترجمۂ کنزالایمان :  ’’ان پر لعنت ہے اللہ اورفرشتوں   اورآدمیوں   سب کی۔‘‘(پ۲، البقرۃ  : ۱۶۱)) اخبار ہے نہ کہ امر کہ سب آدمیوں   کا مامور بنص ہونا ثابت ہو،  فَتَفَکَّرْ۔ ۱۲ منہ قدس سرہ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن