دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

اور زاد بقدرِ حاجت درکار ہوتا ہے نہ لادنے کو، ولہٰذا اس میں   زیادہ کی ہَوس کثرت کی طلب مَبْغُوض (ناپسند) ٹھہری{اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱)حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ(۲)}([1])    اوربے ضرورتِ شرعیہ غیروں   کے دروازے پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں   تو اَب حاجت موجود اور غیر سے مانگنا نامحمود اور زیادہ کی ہوس بھی مردود، لَا جَرَم (یقینا) نمک کی کَنکری بھی رَب ہی سے مانگیں   گے اور اس کی جگہ یہ نہ کہیں   گے کہ نمک کا پہاڑ دیدے یا پیسے کی ضرورت ہے تو کروڑ روپے دیدے کہ ایک پیسہ اور کروڑ اشرفی ذلیل وقلیل ہونے میں   دونوں   برابر ہیں  ، یہ ’’کرّ إلی ما منہ فرَّ‘‘([2]) ہو جائے گا۔ بخلاف نعیمِ آخرت (آخرت کی نعمتوں   کے ) کہ اس میں   زیادت مطلوب ومقصود اور عطائے کریم غیر محدود پھر کیوں   کم پر قناعت کریں  !۔  ولِلّٰہ الحمد)

          مسئلہ۶ :  رنج ومصیبت سے گھبرا کر اپنے مرنے کی دعا نہ کرے کہ مسلمان کی زندگی اس کے حق میں   غنیمت ہے ۔

            ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں  : ایک شخص شہید ہوا، برس دن بعد ( ایک سال بعد) اس کا بھائی بھی مر گیا۔ طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے خواب میں   اس کو دیکھا کہ شہید سے بہشت میں   آگے جاتا ہے ، خواب حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بیان کیا اور اس کی پیش قدمی (شہید سے آگے جانے ) پر تعجب کیا فرمایا :  جو پیچھے مرا، کیا اس نے ایک رمضان کا روزہ نہ رکھا! اور ایک سال کی نماز ادا نہ کی! یعنی مقامِ تعجب نہیں   کہ اس کی عبادت اس کی عبادت سے زیادہ ہے ۔([3])

            اے عزیز! وہاں   کے لیے کیا جمع کیا کہ یہاں   سے بھاگتا ہے ؟ اگر موت کی شدت وسختی سے واقف ہو توآرزو کرے ، کاش! تمام دنیا کی تکلیف مجھ پر ہو اور چند روز موت سے مہلت ملے ۔

            سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں  : رنج کے سبب سے موت کی آروز نہ کرو، اگر ناچار ہو جاؤ کہو :  ((اَللّٰھُمَّ أَحْیِنِيْ مَا کَانَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِّيْ وَتَوَفَّنِيْ إِذَا کَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّيْ))۔

            ’’خدا یا مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے حق میں   بہتر ہے اور مجھے وفات دے جس وقت موت میرے حق میں   بہتر ہو۔‘‘([4])

            ایک شخص نے پوچھا :  بہتر لوگوں   کا کون ہے ؟(یعنی لوگوں   میں   سے بہترین شخص کون ہے ؟) فرمایا :  ’’جس کی عمر دراز ہو اور کام اچھے ۔‘‘ عرض کی :  بدتر لوگوں   کا کون ہے ؟ فرمایا :  ’’جس کی عمر بڑی ہو اور کام برے ۔‘‘([5])

            پس نیکو کار کے واسطے زندگی نعمت اور بدکار کے لیے زندگی نقِمت (سزا) ، مگر تمنا موت کی اس خیال سے کہ جس قدر جیونگا (زندہ رہونگا) زیادہ گناہ کرونگا، نادانی ہے ، اگر گناہوں   کو بُرا جانتا ہے تو ان کے تَرْک پر مُسْتَعِد(تیار) ہو([6])اور عمر دراز طلب کرے تا(کہ) عبادت وریاضت سے ان کا تدارُک (تلافی) کرے { اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِؕ-}([7])

            حضرت مریم  سَلَامُ اللّٰہِ عَلَیْہَاکا فرمانا :  { یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ

 نَسْیًا مَّنْسِیًّا(۲۳)}([8]) دعا بَہَلاک نہیں   بلکہ آرزو اور تمنا زمانۂ ماضی کی ہے اور ’’رنج ومصیبت سے گھبرانے ‘‘ کی قید اس لیے ہم نے ذکر کی کہ یہ دعا(یعنی مرنے کی دعا) بسببِ شوقِ وصلِ الٰہی واشتیاقِ لقائے صالحین درست ہے ۔

            حضرت سیدنا یوسف عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  دعا کرتے ہیں  :  

            { تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ(۱۰۱)}([9])

اسی طرح جب دین میں   فتنہ دیکھے تو اپنے مرنے کی دعا جائز ہے ۔

            حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے منقول ہے :  

            ((إذا أردتَ بقوم فتنۃ فاقبضني إلیک غیر مفتون))۔ ([10])

            حدیث میں   ہے :  فرماتے ہیں  : ’’کوئی تم سے موت کی آرزو نہ کرے مگر جب کہ اعتماد نیکی کرنے پر نہ رکھتا ہو۔‘‘([11])

          قال الرضاء :  خلاصہ یہ کہ دنیوی مُضَرَّتوں   سے بچنے کے لئے موت کی تمنا ناجائز ہے اور دینی مضرت (دینی نقصان) کے خوف سے جائز  کما في ’’الدرّ المختار‘‘ و’’الخلاصۃ‘‘



[1]    ترجمۂ  کنز الایمان : ’’تمہیں   غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے یہاں   تک کہ تم نے قبروں   کا منہ دیکھا۔‘‘ (پ۳۰، التکاثر :  ۱-۲)

[2]    آسمان سے گرا کھجور میں   اٹکا۔ یعنی ایک مصیبت سے چھُوٹا دوسری میں   جا پھنسا۔

[3]    ’’سنن ابن ماجہ‘‘، کتاب تعبیر الرؤیا، باب تعبیر الرؤیا، الحدیث :  ۳۹۲۵، ج۴، ص۳۱۳۔

 و’’المسند‘‘ للإمام لأحمد بن حنبل، الحدیث :  ۸۴۰۷، ج۳، ص۲۲۹۔

[4]    ’’سنن النسائي‘‘، کتاب الجنائز، باب تمني الموت،  الحدیث :  ۱۸۱۷-۱۸۱۸، ص۳۱۱۔  و’’المسند‘‘ للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث :  ۱۱۹۷۹، ج۴، ص۲۰۲۔

[5]   ’’سنن الترمذي‘‘، ابواب الزہد، باب منہ، ج۴، ص ۱۴۸، الحدیث :  ۲۳۳۷۔

[6]    یعنی :  اگر گناہوں   کو بُرا جانتا ہے تو گناہ چھوڑنے پر کمر بستہ ہو۔

[7]    ترجمۂ کنز الایمان :  ’’بے شک نیکیاں   برائیوں   کو مٹا دیتی ہیں  ۔ ‘‘(پ۱۲، ھود :  ۱۱۴)

[8]    ترجمۂ کنز الایمان  : ’’ہائے کسی طرح میں   اس سے پہلے مرگئی ہوتی اوربھولی بِسری ہوجاتی ۔‘‘(پ۱۶، مریم :  ۲۳)

[9]    ترجمۂ کنزالایمان :  ’’مجھے مسلمان اُٹھا اوران سے ملا جو تیرے قربِ خاص کے لائق ہیں   ۔‘‘ (پ۱۳، یوسف :  ۱۰۱)

[10]    اے اللہ! جب تو کسی قوم کے ساتھ عذاب وگمراہی کا ارادہ فرمائے (ان کے اعمالِ بد کے سبب) تو مجھے بغیر فتنے کے اپنی طرف اٹھا۔

 ’’سنن الترمذي‘‘، کتاب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ ص، الحدیث : ۳۲۴۶، ج۵، ص۱۶۱۔

[11]    ’’المسند‘‘ للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث :  ۸۶۱۵، ج۳، ص۲۶۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن