دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

ہو۔ذکرہ أیضاً ثمّہ۔([1])

            چِہِل وسِوُم (۴۳) :  مرقدِ امام ابن لال محدث احمد بن علی ہمدانی رحمہ اللہ تعالٰیکے پاس ۔([2])

            ذکرہ في ’’کشف الظنون‘‘ عن القاضي ابن شہبۃ عند ذکر ’’معجم الصحابۃ‘‘ لہ۔([3])

          چِہِل وچَہارُم (۴۴) :  اسی طرح تمام اولیاء وصلحاء ومحبوبانِ خدا تعالیٰ کی بارگاہیں  ، خانقاہی آرامگاہیں  ۔

            نَفَعَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی بِبَرَکَاتِہِمْ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ آمِیْن۔([4])

            سترہویں   شریف ماہ فاخر ربیع الآخر ۱۲۹۳ ھ میں   کہ فقیر کو اِکیسواں   سال تھا، اعلیٰ حضرت مُصَنِّف عَلَّام سَیِّدُنَا الْوالِد قُدِّسَ سِرُّہُ الْمَاجِدوحضرت محب الرسول جناب مولانا مولوی محمد عبد القادر صاحب قادری بدایونی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ہمراہِ رِکاب حاضر بارگاہِ بیکس پناہ حضور پُرنور محبوبِ الٰہی نظام الحق والدین سلطان الاولیاء رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ وَعَنْہُمْ ہوا۔ حجرۂ مقدسہ کے چار طرف مجالس باطلہ لہو وسرورگرم تھیں  شور وغوغا سے کان پڑی آواز نہ سنائی دیتی دونوں   حضرات عالیات اپنے قُلوبِ مُطْمَئِنَّہ کے ساتھ حاضر مواجھۂ اقدس ہوکر مشغول ہوئے اس فقیر بے توقیر نے ہجوم شوروشر سے خاطر پریشان پائی دروازہ ٔ مطہرہ پر کھڑے ہوکر حضرت سلطان الاولیاء سے عرض کی کہ اے مولیٰ !غلام جس لیے حاضر ہوا یہ آوازیں   اس میں   خلل اندازہیں   (لفظ یہی تھے یا ان کے قریب بہرحال مضمون معروضہ یہی تھا) یہ عرض کرکے بسم اللہ کہہ کر دہنا پاؤں   دروازۂ حجرۂ طاہرہ میں   رکھابعون رَبِّ قدیر وہ سب آوازیں   دفعۃً گم تھیں  ۔ مجھے گمان ہوا کہ یہ لوگ خاموش ہورہے ، پیچھے پھر کر دیکھا تووہی بازار گرم تھا۔ قدم کہ رکھا تھا باہرہٹایا پھر آوازوں   کا وہی جوش پایا پھر بسم اللہ کہہ کر دہنا پاؤں   اندررکھا بحمداللہ پھر ویسے ہی کان ٹھنڈے تھے اب معلوم ہو اکہ یہ مولیٰ کا کرم اورحضرت سلطان الاولیاء کی کرامت اوراس بندۂ ناچیز پر رحمت ومَعُونَت ہے شکرِ الٰہی بجا لایا اور حاضر مواجہۂ عالیہ ہو کر مشغول رہا کوئی آواز نہ سنائی دی جب باہر آیا پھر وہی حال تھا کہ خانقاہِ اقدس کے باہر قیام گاہ تک پہنچنا دشوار ہوا فقیر نے یہ اپنے اوپر گزری ہوئی گزارش کی کہ اول تو وہ نعمت الٰہی تھی اور رب عَزَّ وَجَلَّ  فرماتا ہے :  

{ وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠(۱۱)}

’’اپنے رب کی نعمتوں   کو لوگوں   سے خوب بیان کر۔‘‘(پ۳۰، الضحٰی : ۱۱)

     مع ہذا اِس میں   غلامان اولیائے کرام کے لیے بشارت اور منکروں   پر بَلا وحسرت ہے ۔ ([5])

            الٰہی! صدقہ اپنے محبوبوں   کا ہمیں   دنیا وآخرت وقبر وحشر میں   اپنے محبوبوں   کے برکات بے پایاں   سے بہر ہ مند فرما۔

            فإنّک أنت الکریم وإنّ الکریم لا یقطع عوائدہ والحمد للّٰہ ربّ العالمین وصلی اللّٰہ تعالٰی علی سیدنا محمد وسائر المحبوبین وبارک وسلم آمین۔)([6])

فصل پنجم اسم اعظم وکلماتِ اجابت میں    

          قال الرضاء :  یہاں   بیس بشارتیں   ہیں  ،  نو۹حضر ت مُصَنِّف عَلَّام  قُدِّسَ سِرُّہٗ نے ذکر فرمائیں   اور گیارہ  فقیر سگِ کوئے قادری غَفَرَ اللّٰہُ تَعَالٰی لَہٗ نے بڑھائیں  ۔ )

          بشارت (۱) :  حدیث میں   آیۂ کریمہ :  {لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ(۸۷)}([7]) کی نسبت فرمایا :  ’’یہ اسم اعظم ہے جو اس کے ساتھ دعا کرے قبول ہو۔‘‘([8])

            علماء فرماتے ہیں  : آیۂ کریمہ قبولِ دعا خصوصاً دفعِ بَلا میں   اثرِ تمام رکھتی ہے ۔

          قال الرضاء :  سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی حدیث میں   ہے :  رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’کیا میں   تمہیں   اللہ تعالیٰ کا وہ اسم اعظم نہ بتادوں   کہ جب وہ اس سے پکارا جائے ، اِجابت کرے (یعنی قبول فرمائے ) اور جب اس سے سوال کیا جائے عطا فرمائے ؟ وہ وہ دُعا ہے جو یونسعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام نے تین تاریکیوں   میں   کی تھی :  { لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ(۸۷)} کسی نے عرض کی یا رسول اللہ ! یہ خاص یونس عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  کے لئے تھا یا سب مسلمانوں   کے لیے ہے ؟ فرمایا :  مگر تو نے



[1]    اسے بھی علامہ زرقانی نے وہیں  پر(یعنی مقصدِ سابع کی فصل اول میں  ) ذکرفرمایا۔

[2]    آپ کانام احمد بن علی ہمدانی شافعی ہے ، ابن لال کے نام سے مشہور ہیں  ، آپ ۳۰۷ھ؁ میں   پیداہوئے اور ۳۹۸ھ؁ میں   انتقال فرمایا، قاضی ابن شہبہ اپنی’’ تاریخ ‘‘میں   آپ کی تصنیف’’معجم الصحابۃ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں   کہ آپ کی قبرِ مبارک کے پاس دعائیں   قبول ہوتی ہیں   ۔

(’’کشف الظنون‘‘، ج۲، ص۱۷۳۶، و’’ہدیۃ العارفین‘‘، ج۱، ص۶۹)

[3]    یہ بات قاضی ابن شہبہ نے اپنی ’’تاریخ‘‘ میں   ابن لال کی تصنیف’’معجم الصحابۃ‘‘ کا ذکرکرتے ہوئے کہی جسے حاجی خلیفہ نے بھی ’’کشف الظنون‘‘میں   ’’معجم الصحابۃ‘‘ کے ذکر میں   بیان فرمائی۔ ’’کشف الظنون‘‘، ج۲، ص۱۷۳۶۔

[4]    اللہ تعالیٰ ہمیں   ان مقدس حضرات کی برکتوں   سے دنیا وآخرت میں   نفع پہنچائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔

[5]    نظام الدین والحق سلطان الاولیاء رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی کرامت بیان کرنے کی وجہ بیان فرماتے ہوئے امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں  : یہ کرامت اس لئے بیان فرمائی کہ یہ واقعہ میرے ساتھ پیش آنا میرے لئے ایک نعمت ہے اور قرآن کریم میں   نعمت کے چرچے کا حکم ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جہاں   اس میں   اولیاء اللہ کے ماننے والوں   کیلئے خوشخبری اور ڈھارس ہے وہیں   اولیاء اللہ کی عظمتوں   اور انکی کرامتوں   کا انکار کرنے والوں   کیلئے دکھ و حسرت ہے ، لہٰذا اگر کسی پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی یا کسی نیک بندے کی کوئی کرامت ظاہرہوتواچھی نیتوں   کے ساتھ اسے بیان کرنا ثواب کا باعث ہے ۔

[6]    بے شک تو ہی کریم ہے اور کریم اپنی نعمتیں   اور بھلائیاں   نہیں   روکتا اورسب خوبیاں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو جو پروردگار سارے جہان والوں  کا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے آقا ومولیٰ محمد رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اوراپنے تمام محبوب بندوں   پر اپنی رحمتیں   ، برکتیں   اورسلامتی نازل فرمائے ۔ آمین!

[7]    ترجمۂ کنز الایمان :  ’’کوئی معبو د نہیں   سوا تیرے ، پاکی ہے تجھ کو بے شک مجھ سے بے جا ہوا۔‘‘ (پ۱۷، الأنبیآء : ۸۷)

[8]    ’’المستدرک‘‘ للحاکم، کتاب الدعاء    إلخ، الحدیث :  ۱۹۰۸، ج۲، ص۱۸۴۔ و’’الحصن الحصین‘‘، ص۳۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن