30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سِی وچَہارُم( ۳۴) : سورج ڈھلتے ۔
قال الرضاء : حدیث میں ہے : ’’اس وقت آسمان کے دروازے کھلتے ہیں ۔‘‘([1])
نیز حدیث حَسَن بِطُرُقِہٖمیں فرمایا :
’’جب سائے پلٹیں اور ہوائیں چلیں تو اپنی حاجات عرض کرو کہ وہ ساعت اَوَّابِین کی ہے ‘‘(یعنی وہ وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف رجوع کرنے والوں کا ہے ) ۔
رواہ الدیلمي وأبو نعیم عن ابن أبي أوفی رضي اللّٰہ عنہ۔)([2])
سِی وپنجم(۳۵) : رات کو سونے سے جاگ کر ۔
قال الرضاء : حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : جو رات کو سوتے سے جاگے پھر کہے : لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَلَا إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ۔([3])
اس کے بعد اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ(اے اللہ ! میری مغفرت فرما) کہے ۔ یا فرمایا : ’’دعا مانگے ، قبول ہو اور اگر وضو کر کے دو رکعت پڑھے نماز مقبول ہو۔‘‘
رواہ البخاري، وأبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجہ عن عبادۃ بن الصامت رضي اللّٰہ تعالٰی عنہ۔)([4])
سِی وشَشُم (۳۶) : بعد قرأت سورۂ اِخلاص وغیر ذلک۔
قال الرضاء : یہ وہ اوقات ہیں کہ حضر ت مُصَنِّف قُدِّسَ سِرُّہٗ نے ذکر فرمائے ۔
اب نو۹ فقیر زائد کرتا ہے ۔
سِی وہَفْتُم (۳۷) : رجب کی چاند رات۔
سِی وہَشْتُم (۳۸) : شب برأت۔
سِی ونَہُم (۳۹) : شبِ عیدالفطر
چِہلُم (۴۰) : شب عید الاضحی۔
ابن عساکر عن أبي أمامۃ رضي اللّٰہ تعالٰی عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم : ((خمس لیال لا تردّ فیھن الدعوۃ أوّل لیلۃ من رجب ولیلۃ النصف من شعبان ولیلۃ الجمعۃ ولیلۃ الفطر ولیلۃ النحر))۔ ([5])
چِہِل ویَکُم (۴۱) : رات کی پہلی تِہائی۔([6])
چِہِل ودُوُم (۴۲) : رات کا پچھلا ثُلُث(یعنی آخری تہائی)۔
چِہِل وسِوُم (۴۳) : اذان سننے میں بعد حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ۔
چِہِل وچَہارُم (۴۴) : تلاوتِ سورہ ٔاَنعام میں دو اسم جلالت کے ما بین یعنی آیۂ کریمہ : { مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ ﲪ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗؕ-}([7]) میں دونوں لفظ اللہ کے درمیان دعا کرے ۔
[1] ’’سنن ابن ماجہ‘‘، ابواب اقامۃ الصلوات والسنّۃ فیہا، باب في الأربع الرکعات قبل الظہر، الحدیث : ۱۱۵۷، ج۲، ص۴۰۔
[2] اس حدیث کو دیلمی وابونعیم نے ابن ابی اوفی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کیا۔
’’حلیۃ الأولیاء‘‘، الحدیث : ۱۰۴۷۴، ج۷، ص۲۶۷۔
و’’فیض القدیر‘‘، حرف الہمزۃ، تحت الحدیث : ۷۷۱، ج۱، ص۵۲۳۔
و’’ کنز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع