دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

  ’’تمہاری دعا قبول ہوتی ہے جب تک جلدی نہ کرو کہ میں   نے دعا کی تھی، قبول نہ ہوئی۔‘‘

            اورپھر بعض تو اس پر ایسے جامے سے باہر ہو جاتے ہیں   کہ اعمال واَدعیّہ (وظائف ودعاؤں  ) کے اثر سے بے اعتقاد بلکہ اللہ کے وعدہ وکرم سے بے اعتماد([1])  والعِیاذ باللّٰہ الکریم الجَواد۔

            ایسوں   سے کہا جائے کہ اے بے حیا! بے شرمو! ذرا اپنے گریبان میں   منہ ڈالو، اگر کوئی تمہار ا برابر والا دوست تم سے ہزار بار کچھ کام اپنے کہے اور تم اس کا ایک کام نہ کرو، تو

 

اپنا کام اس سے کہتے ہوئے اوّل تو آپ لجاؤ (شرماؤ) گے کہ ہم نے تو اس کا کہنا کیا ہی نہیں   اب کس منہ سے اس سے کام کو کہیں   اور اگر ’’غرض دیوانی ہوتی ہے ‘‘ کہہ بھی دیا اوراس نے نہ کیا تو اصلاً محل شکایت نہ جانوگے کہ ہم نے کب کیا تھا جو وہ کرتا۔اب جانچو کہ تم مالک علی الإطلاقعَزَّ جَلَالُہٗکے کتنے احکام بجالاتے ہو۔ اس کا حکم بجا نہ لانا اور اپنی درخواست کا خواہی نخواہی (زبردستی  / ناچار) قبول چاہنا کیسی بے حیائی ہے ، او احمق! پھر فرق دیکھ اپنے سر سے پاؤں   تک نظرِ غور کر، ایک ایک روئیں   میں   ہر وقت ہر آن کتنی کتنی ہزار در ہزار صد ہزار بے شمار نعمتیں   ہیں  ، تو سوتا ہے اور اس کے معصوم بندے (فرشتے ) تیری حفاظت کو پہرا دے رہے ہیں  ، تو گناہ کر رہا ہے اور سر سے پاؤں   تک صحت وعافیت، بلاؤں   سے حفاظت، کھانے کا ہضم، فُضلات کا دفع، خون کی روانی، اعضاء میں   طاقت، آنکھوں   میں   روشنی، بے حساب کرم بے مانگے بے چاہے تجھ پر اتر رہے ہیں  ، پھر اگر تیری بعض خواہشیں   عطا نہ ہوں   کس منہ سے شکایت کرتا ہے ، توکیا جانے کہ۱    ؔتیرے لیے بھلائی کا ہے میں   ہے ، تو کیا جانے کہ۲    ؔ کیسی سخت بلا آنے والی تھی کہ اس دعا نے دفع کی، تو کیا جانے کہ۳    ؔ اس دعا کے عوض کیسا ثواب تیرے لیے ذخیرہ ہورہا ہے ، اس کا وعدہ سچاہے ، اور قبول کی یہ تینوں   صورتیں   ہیں   جن میں   ہر پہلی پچھلی سے اعلیٰ ہے ۔ ہاں   بے اعتقادی آئی تو یقین جان کہ مارا گیا اور ابلیس لعین نے تجھے اپنا سا کر لیا۔  والعیاذ باللّٰہ سبحنہ وتعالٰی۔([2])

            اے ذلیل خاک! اے آبِ ناپاک! اپنا منہ دیکھ اور اس عظیم شرف کو غور کر کہ اپنی بارگاہ میں   حاضر ہونے ، اپنا پاک متعالی (بلند وبالا) نام لینے ، اپنی طرف منہ کرنے ، اپنے پکارنے کی تجھے اجازت دیتے ہیں  ، لاکھوں   مرادیں   اس فضل عظیم پر نثار۔

                        اوبے صبرے !ذرابھیک مانگنا سیکھ، اس آستانِ رَفیع(بلند بارگاہ) کی خاک پر

 

لَوٹ جا اورلپٹا رہ اورٹکٹکی بندھی رکھ کہ اب دیتے ہیں   ، اب دیتے ہیں   بلکہ اسے پکارنے ، اس سے مُناجات کرنے کی لذت میں   ایسا ڈوب جا کہ ارادہ ومراد کچھ یا دنہ رہے ، یقین جان کہ اس دروازے سے ہرگز محروم نہ پھرے گا([3]) کہ؎

من دقّ باب الکریم انفتح([4])

                                                                                    وباللّٰہ التوفیق )

          ادب ۴۹ :  اپنے گناہ وخطا پر نظر کر کے دعا کو ترک نہ کرے کہ شیطان کی بھی دعا قبول ہوئی اور اسے قیامت تک مہلت ملی{ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ(۸۰)}([5])

            کہتے ہیں   فرعون دن بھر خدائی کا دعویٰ کرتا اوررات کو دعا وزاری میں   مشغول رہتا اسی سبب سے جاہ وحشم ومال وملک اس کا مدت تک قائم رہا۔ ([6])   ؎

روز موسیٰ پیش حق نالاں   شدے

نیم شب فرعون ہم گریاں   شدے

کیں   چہ غل است اے خدابرگرد نم

گرنہ غل باشد کہ گوید من مہم([7])

 



[1]    یعنی بعض لوگ تو غصے میں   آپے سے اتنا باہر ہو جاتے ہیں   کہ دعاؤں   اور وظائف پر بھروسہ اور یقین ہی ختم کر بیٹھتے ہیں   بلکہ بعض کا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کرم وعنایت اور اسکے قبولیتِ دعا کے وعدے پر سے بھی اعتماد اٹھ جاتاہے ۔

[2]    ایسے لوگ جو حصول مقصد میں   تاخیر کے سبب دعا اور وظائف اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کرم وعنایت پر سے بھروسہ واعتماد کھو بیٹھتے ہیں   ایسے بے حیا ، بے شرم لوگوں   کو کہا جائے کہ تم اپنے گریبان میں   تو جھانکواگر تمہارا کوئی دوست تمہیں   کوئی کام کہے اور تم نہ کرو اور جب تم کو اسی دوست سے کوئی کام پڑ جائے تو پہلے تو اس سے کہتے ہوئے تمہیں   شرم آئیگی کہ میں   کس منھ سے اسے کہوں  !اور اگر اپنی غرض میں   دیوانے ہوجاؤ اور اسے کہہ بھی دو اور وہ نہ کرے تو تمہیں   بالکل ناگوارنہ گزرے گا کہوگے کہ میں   نے اسکا کونسا کام کیا تھا جو وہ کرتا، اب سوچنے کا مقام ہے کہ تم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کتنے احکامات مانتے ہو!اسکے احکامات پر عمل پیرا نہ ہونے کے باوجودزبردستی یہ چاہو کہ دعا قبول کی جائے تو یہ بے حیائی نہیں   تو اور کیاہے ! اور اے احمق جاہل!اپنے سر سے پاؤں   تک ہی غور کرلے کہ تیرے جسم کے ہرہر روئیں   میں   ہر لمحے ہر گھڑی اسکی ہزارہا نعمتوں   اور کرم کی بارش برس رہی ہے کہ تو سوتا بھی ہے تو اُسکے معصوم فرشتے تیری حفاظت کرتے ہیں  ، تیری نافرمانیوں   اور گناہوں   کے باوجود تیرا سرسے پاؤں   تک صحیح سلامت و صحت مند ہونا، وباؤں   اور بلاؤں   سے تیرا محفوظ ہونا، نظام ہاضمہ کی درستی، خون کی گردش، اعضاء میں   قوت ، آنکھوں   کی روشنی، الغرض بے شمار نعمتیں   بِن مانگے تجھے عطاہورہی ہیں   پھر اگر تیری کوئی آرزو وہ بھی تیری اپنی نافرمانی وغلطی کی وجہ سے پوری نہ بھی ہو تو کس منہ سے شکوے کرتا ہے تجھے کیا معلوم کہ تیرے لئے کس کام میں   بھلائی ہو ، تجھے کیا خبر کہ تجھ پر کیسی آفت آنے والی تھی کہ اس دعا کی برکت سے ٹل گئی ، تجھے کیا معلوم کہ اس دعا کے سبب تجھے کتناثواب عطا ہوا کہ تو روز قیامت اس ثواب کو دیکھے تو تمنا کرے کہ کاش میری کوئی دعا قبول نہ ہوتی ، بظاہر دعاقبول نہ ہونے کی ان تینوں   وجوہات میں   سے ہر بعد والی وجہ پہلی وجہ سے اعلیٰ اور افضل ہے ، ہاں  ! اگر دعا قبول نہ ہونے کی وجہ سے تیرااس پر سے اعتماد وبھروسہ اٹھ گیا تو جان لے کہ شیطان نے تجھے وسوسہ میں   ڈال کر اپنا سا کردیا ، اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی پناہ۔

[3]    اے بے صبرے !اس کریم عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں   بھیک مانگنے کا ڈھنگ اور سلیقہ تو سیکھ، اس بلند وبالا پروردگار کی بارگاہ میں   پڑا رہ، اور ہمہ وقت اسی کے کرم پر اس امید پر ٹکٹکی باندھے رکھ کہ ابھی مراد برآئیگی ، ابھی حاجت پوری ہوگی، زہے نصیب کہ اس پروردگار کو پکارتے ہوئے اور اس سے مناجات کرتے ہوئے اسکی یاد میں   ایسا ڈوب جا کہ تجھے تیرا مقصد ومراد کچھ یاد نہ رہے ، اور اس بات کا یقین کامل کرلے کہ یہ وہ دَرہے جس میں   نامرادی ہے ہی نہیں   ۔

[4]    جو کریم کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے تو وہ اس پر کھل جاتاہے ۔

[5]    ترجمۂ کنز الایمان :  ’’تُو مہلت والوں   میں   ہے ۔‘‘(پ۲۳، صٓ : ۸۰)

[6]   ’’مثنوی مولانا روم‘‘(مترجم)، دفتر اول، ص۶۱۔

[7]    ان اشعار کا مفہوم پچھلی بات میں   مصنف علیہ الرحمہ نے بیان فرمادیاہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن