30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{16}جو نہیں جانتے انہیں سکھاؤں گا{17}کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔(ناشِرین ومُصَنِّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا۔)
اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًحاصِل فرمائیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کتب ِاعلٰی حضرت عَلَیْہِ الرَّحْمَہ اورالمد ینۃ العلمیۃ
از : بانیِ دعوتِ اسلامی، عاشقِ اعلیٰ حضرت، شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
الحمد للّٰہ علٰی إِحْسَانِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے ولیٔ نِعمت، میرے آقا اعلیٰحضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبے مثا ل ذہانت و فَطانت ، کمال دَرَجہ فَقاہت اور قدیم و جدید عُلُوم میں کامل دَسترس و مہارت رکھتے تھے ۔آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تقریباً ایک ہزار کُتُب آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے پچپن سے زائد عُلوم و فُنُون میں تَبَحُّرِعلمی پردالّہیں ، آپرَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی جن قلمی کاوشوں کو بینَ الاقوامی شُہرت حاصل ہوئی اُن میں ’’کنزالایمان‘‘، ’’حدائقِ بخشش ‘‘اور’’ فتاوٰی رضویّہ‘‘(تخریج شدہ ۳۳ جلدیں ) بھی شامل ہیں ، آخِر ا لذّکر تو عُلوم و فُنُون کا ایسا بَحرِ بیکراں ہے جو بے شمار و مُستند مسائل او ر تحقیقات ِ نادِرہ کو اپنے اندر سَموئے ہو ئے ہے ، جسے پڑھ کر قدر دان انسان بے ساختہ پُکار اٹھتا ہے کہ امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، سیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی مجُتَہِدانہ بصیرت کا پَر تَو ہیں ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی کُتُب رَہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں ۔ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو چاہیے کہ سرکارِ اعلٰیحضرترَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی جُملہ تصانیف کا حسبِ استطاعت ضرور مطالَعَہ کرے ۔
تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے ۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
(۱) شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (۲) شعبۂ تخریجِ کُتُب
(۳) شعبۂ درسی کُتُب (۴) شعبۂ اصلاحی کُتُب
(۵) شعبۂ تراجمِ کُتُب (۶) شعبۂ تفتیشِ کُتُب
’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیٔ سنّت، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’س‘‘ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرما کر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے ۔ ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
![]()
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ
پیارے اسلامی بھائیو!
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع