دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

            بخلاف بنی آدم کہ کیسا ہی کریم ہو کثرتِ سوال وشدتِ تکرار (بار بار مانگے جانے ) وہجومِ سائلان(اورمانگنے والوں   کی کثرت)سے کسی نہ کسی وقت دل تنگ ہوتا ہے ۔     ؎

اللّٰہ یغضب إن ترکت سؤالہ

   وبني آدم حین یسأل یغضب([1])

            نسأل اللّٰہ العفو والعافیۃ عدد السائلین وعدد المسائل، والحمد للّٰہ رب العالمین۔([2]) )

          ادب ۳۱ :  عدد طاق ہو کہ اللہ وِتْر ہے (یعنی اکیلا ہے )، وِتْر کو دوست رکھتا ہے (یعنی :  طاق عدد کو پسند فرماتا ہے ) پانچ بہتر ہے اور سات کا عدد اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کو نہایت محبوب اور اَقل مرتبہ تین (سب سے کم درجہ تین کا) ہے اس سے کم نہ مانگے حدیث میں   ہے :  ’’بندہ دعا کرتا ہے پروردگار قبول نہیں   فرماتا، پھر دعا کرتا ہے پھر قبول نہیں   فرماتا، پھر دعا کرتا ہے اس وقت پروردگار تعالیٰ فرشتوں   سے ارشاد فرماتا ہے :  ’’اے میرے فرشتو! میرے بندے نے غیر کو چھوڑ کر میری طرف رجوع کی میں   نے اس کی دعا قبول فرمائی۔‘‘([3])

          ادب ۳۲ :   دعا فَہمِ معنی(معنی کو سمجھنے ) کے ساتھ ہو۔

          قال الرضاء :  لفظ بے معنی، قالب ِبے جان ہے ۔) (یعنی بے معنی لفظ، بے جان جسم کی طرح ہے ۔)

          ادب ۳۳ : آنسو ٹپکنے میں   کوشش کرے اگرچہ ایک ہی قطرہ ہو کہ دلیلِ اِجابت (قبولیت کی دلیل) ہے ۔ رونا نہ آئے تو رونے کا سا مُنہ بنائے کہ نیکوں   کی صورت بھی نیک ہے ۔

          قال الرضاء :   ((من تَشبّہ بقوم فھو منھم))۔ ([4])

            ایک نَقَّال (نقل اتارنے والا) صوفیائے کرا م کی نقلیں   کرتا بعد موت بخشا گیا کہ ہمارے محبوبوں   کی صورت تو بناتا تھا اگرچہ بطورہنسی کے ۔

            یہ صورت بنانا بہ نیتِ تَشَبُّہ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے حضور ہے نہ کہ اوروں   کے دکھانے کو کہ وہ رِیا ہے اور حرام، یہ نکتہ یاد رہے ۔)

          ادب ۳۴ :   دعا عزم وجزم(یعنی پختہ ارادے اور یقین) کے ساتھ ہو یوں   نہ کہے کہ الٰہی! تو چاہے تو میری یہ حاجت روا فرما کہ اللہ تعالیٰ پر کوئی جبر کرنے والا نہیں  ۔([5])

          قال الرضاء :   وأما قولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :

((إن تغفر اللّٰھم تغفر جمَّا

وأَيُّ عبدٍ لک لا أَلَمَّا))۔ ([6])

            رواہ الترمذي والحاکم عن ابن عباس رضي اللّٰہ تعالی عنہما وصححاہ فلیس ’’إن‘‘ فیہ للشکّ بل للتعلیل کقولک لابنک :  ’’إن کنت ابني فافعل کذا‘‘ أي :  افعلہ وامتثل أمري؛ لأنّک ابني وکقولھم :  ’’إن کنت سلطاناً فأعط الجزیل‘‘، فالمعنی اغفر کثیراً؛ لأنّک غفار۔ ) ([7])

 

          ادب ۳۵ :  دعا جامع، قَلیلُ اللَّفظ وکَثِیرُ المَعنیہو تطویلِ بے جا سے احتراز کرے ۔([8])

            حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حدیث میں   ہے :  ’’آخر زمانے کے لوگ دعا میں   حد سے بڑھ جائیں   گے اور آدمی کو اس قدر دعا کفایت کرتی ہے کہ خدایا! میں   تجھ سے سوال کرتا ہوں   مجھے بِہِشت(یعنی جنت) عطا فرما اور اس قول وفعل کی جو اس سے نزدیک کرے ، توفیق دے ۔([9])

 



[1]    ع                                         غضب فرمائے اس پر جو نہ مانگے حاجتیں   اپنی

بنی آدم ہے کہ اس کو غضب آتا ہے منگتا پر

[2]    ہم اس پاک پروردگار عَزَّ وَجَلَّ سے اس قدر معافی وجملہ بلیات سے عافیت طلب کرتے ہیں   جس قدر حاجت مند اور ان کی حاجتیں   ہیں   اور سب خوبیاں   اللہ عَزَّوَجَلَّ کو جو پروردگار سارے جہان والوں  کا۔

[3]    ’’کتاب الدعاء‘‘ للطبراني، باب ما جاء في فضل لزوم الدعاء، الحدیث :  ۲۱، ص۲۸۔

[4]    یعنی جو کسی قوم سے مشابَہت اختیار کرے وہ انہی میں   سے ہے ۔

’’سنن أبي داود‘‘، کتاب اللباس،  باب في لبس الشہرۃ، الحدیث : ۴۰۳۱، ج۴ ، ص۶۲۔

[5]    ’’صحیح البخاري‘‘، کتاب الدعوات، باب لیعزم المسألۃ   إلخ، الحدیث : ۳۶۳۸-۶۳۳۹، ج۴، ص ۲۰۰۔

[6]    یعنی ’’اے رب ہمارے ! اگر تو بخشش فرماتاہے تو اپنے بندوں  کے سارے گناہوں   کو بخش دے تیرا کونسا بندہ ہے جس سے گناہ سرزد نہ ہوتا ہو۔‘‘

 ’’سنن الترمذي‘‘، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ النجم، الحدیث :  ۳۲۹۵، ج۵، ص۱۸۷۔

[7]    رہا یہ اعتراض کہ مصطفی کریم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالتَّسْلِیْمنے بھی  اس طرح دعا فرمائی کہ ’’اے رب ہمارے ! اگر تو بخشش فرماتاہے تو اپنے بندوں  کے سارے گناہوں   کو بخش دے تیرا کونسا بندہ ہے جس سے گناہ سرزد نہ ہوتا ہو۔‘‘ اس حدیث پاک کو امام ترمذی وحاکم نے حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا اورصحیح قرار دیا۔ مذکورہ بالا اعتراض کا جواب یہ ہے کہ سرکار نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک کلام میں   لفظِ ’’إِنْ‘‘ بمعنی ’’اگر‘‘ شک اور تذبذب کی بنا پر نہیں   کہ اے اللہ! اگر تو مغفرت فرمانا چاہے تو مغفرت فرما دے بلکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک کلام میں   لفظ ِ’’إن‘‘  تعلیل یعنی وجہ بیان کرنے کیلئے ہے کہ اے مولیٰ! تو اپنے بندوں   کی بخشش فرما اس لئے کہ توہی بخشش فرمانے والا ہے ۔جیسا کہ باپ اپنے بیٹے سے کہتا ہے کہ اگر تو میرا بیٹا ہے تو یہ کام کر یعنی تو میرا حکم مان اور یہ کام کر ڈال اس لئے کہ تو میرا بیٹاہے ۔ اسی طرح رعایا میں   سے کسی کا حاکم سے کہنا کہ اگر تو حاکم ہے تو مجھ پر عطاؤں   کی بارش فرما یعنی مجھے عطیات سے نواز دے ، یہ نہیں   کہ اگر تو حاکم ہے تو دے ورنہ نہیں  ۔

                چنانچہ مذکورہ حدیث پاک کے معنی یہ ہونگے کہ اے پروردگار! ہماری بخشش فرما، اس لئے کہ تو خوب بخشش فرمانے والا ہے ۔

[8]    یعنی دعا میں  کلام کو بلا ضرورت طویل کرنے سے پرہیز کرے اورایسے الفاظ استعمال کرے جس کے مفہوم میں   وسعت ہو ، مثلاً : ’’ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً ‘‘کہ اس مختصر سے کلام میں   دونوں   جہاں   کی بھلائیاں  مانگ لی گئیں   ، اورزہے نصیب !کہ یہی پرہیز عام گفتگو میں   بھی ہو کہ فضول گفتگو سے آدمی کا وقارختم ہوجاتاہے ۔ اس پر مزید یہ کہ محشر میں  ہر ہر لفظ کو پڑھ کر سنانا پڑے گا۔ والعیاذباللہ ۔

[9]    ’’إحیاء علوم الدین‘‘، کتاب الأذکار والدعوات، الباب الثاني، ج۱، ص۴۰۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن