دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

            آدمی اگر بلا سے پناہ چاہتا ہے خدائے تعالیٰ پناہ دیتا ہے اور جو وہ کسی بات کی طلب کرتا ہے اپنی رحمت سے اس کو عطا فرماتا ہے یا آخرت میں   ثواب بخشتا ہے ۔

            سرورِ معصوم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے روایت ہے :

            ’’دعا بندے کی تین باتوں   سے خالی نہیں   ہوتی :  

            (ا) یا اس کا گناہ بخشا جاتا ہے

            (۲) یا دنیا میں   اسے فائدہ حاصل ہوتا ہے

            (۳) یا اس کیلئے آخرت میں   بھلائی جمع کی جاتی ہے کہ جب بندہ اپنی اُن دعاؤں   کا ثواب دیکھے گا جو دنیا میں   مُسْتَجاب (قبول) نہ ہوئی تھیں   تمنّا کرے گا :  کاش! دنیا میں   میری کوئی دعا قبول نہ ہوتی اور سب یہیں   کے واسطے جمع رہتیں  ۔‘‘([1])

            مگر ایسے شخص کو، کہ اپنی دعا کا قبول ہونا اور بصورتِ عدَم حصولِ مُدّعا ثوابِ آخرت اُس کے عوض ملنا چاہتا ہے ، مناسب کہ دعا میں   اس کے آداب کی رعایت کرے ۔([2])   وَاللّٰہُ المُوَفِّق(اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ہی توفیق دینے والا ہے )۔

 فصلِ دُوُم آدابِ دعا واسباب اِجابت میں   

              قال الرضاء : آداب دعا جس قدر ہیں  ، سب اسبابِ اِجابت ہیں   کہ ان کا اجتماع  إِنْ شَاء اللّٰہُ العَزِیْز مُورثِ اِجابت ہوتا ہے ، بلکہ ان میں   بعض بَمنْزِلۂ شرط ہیں   جیسے :  حضورِ قلب وصلوۃ علی النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ا ور بعض دیگر مُحْسَنَات ومُسْتَحْسَنَات۔([3])

            ثم أقول :  یہاں   کوئی ادب ایسا نہیں   جسے حقیقۃً شرط کہیے ، بایں   معنی کہ اِجابت اس پر موقوف ہو، کہ اگر وہ نہ ہو تو اِجابت زِنہار نہ ہو۔([4]) اب یہ حضورِ قلب ہی ہے جس کی نسبت خود حدیث میں   ارشاد ہوا :   ((واعلموا أنّ اللّٰہ لا یستجیب دعاءً من قلب غافل لاہٍ))۔ ([5])

            ’’خبردار ہو! بیشک اللہ تعالیٰ دعا قبول نہیں   فرماتا کسی غافل کھیلنے والے دل کی۔‘‘

            حالانکہ بار ہا سوتے میں   جو محض بلا قصد زبان سے نکل جائے مقبول ہو جاتا ہے ولہٰذا  حدیثِ صحیح([6]) میں   ارشاد ہوا :  ’’جب نیند غلبہ کرے تو ذکر ونماز ملتوی کر دو، مَبادا (کہیں   ایسا نہ ہو کہ)کرنا چاہو اِستغفار اور نیند میں   نکل جائے کوسنا۔‘‘([7])

            تو ثابت ہوا کہ یہاں   شرط بمعنی ٔحقیقی نہیں  ، بلکہ یہ مقصود کہ ان شرائط کا اجتماع ہو تو وہ دعا بر وجۂ کمال ہے اور اس میں   توقعِ اِجابت کو نہایت قُوّت خصوصاً جب کہمُحْسَنَات  کو بھی جامع ہو، اور اگر شرائط سے خالی ہو تو فِيْ نَفْسِہٖوہ رِجائے قبول نہیں  ، بمحض کرم ورحمت یا توافقِ ساعتِ اِجابت، قبول ہو جانادوسری بات ہے ([8]) یہ فائدہ ضرور ملاحظہ رکھئے ۔ اب شمارِ آداب کی طر ف چلئے ۔ )

            آدابِ دعا کہ آیات واحادیثِ صحیحہ معتبرہ واِرشاداتِ علمائے کرام سے ثابت، جن کی رعایت اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ ضرور باعث ِاجابت (قبولیت کا سبب) ہو۔

          قال الرضاء :  وہ ساٹھ ۶۰ہیں  ۔ اِکاون۵۱   حضرت مُصَنِّف عَلاّم قُدِّسَ سِرُّہٗ نے ذکر فرمائے اور نو ۹  فقیر غَفَرَ اللّٰہُ تَعَالی لَہٗ نے بڑھائے ۔)

          ادب۱ :  دل کو حتی الامکان خیالاتِ غیر (دوسروں   کے خیالات) سے پاک کرے ۔

          قال الرضاء :   رب عَزَّ وَجَلَّ  کا خاص محلِ نظر (خاص نظرِ کرم فرمانے کی جگہ) دل ہے ۔

            ((إنّ اللّٰہ لا ینظر إلی صورکم وأموالکم ولکن ینظر إلی قلوبکم وأعمالکم۔))([9])

 



[1]    ’’ کتاب الدعاء للطبرانی ‘‘ ، باب ما جاء فی فضل لزوم الدعاء ، الحدیث : ۳۵ ،    ص۳۲ ، مختصرًا  و’’شعب الایمان‘‘ ، الحدیث : ۱۱۳۳ ، ج۲، ص۴۹ ۔

[2]    یعنی جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسکی دعا قبول ہو جائے یا اس کے عوض آخرت میں   ثواب کا خزانہ ہاتھ آئے ، تو اسے چاہئے کہ دعا میں   آدابِ دعا کو ملحوظِ خاطر رکھے ۔

[3]    جتنے بھی آداب دعا ہیں   وہ سب قبولیت کا سبب ہیں   اگر دعا میں   ان کو جمع کرلیا جائے تو ان شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعا کی قبولیت کا باعث ہونگے بلکہ بعض آداب ایسے ہیں   کہ جو دعا میں   شرط کی حیثیت رکھتے ہیں   جیسے :  یکسوئی کے ساتھ دعا کرنا، سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود شریف پڑھنا اور دیگر نیک امور بجالاکردعاکرنا۔

[4]    بہر حال یہاں   شرط اپنے حقیقی معنی میں   نہیں   ہے کہ اگر وہ نہ پائی جائے تو دعا ہرگز قبول ہی نہ ہو۔

[5]    ’’سنن الترمذي‘‘، کتاب الدعوات، باب ماجاء في جامع الدعوات... إلخ، الحدیث :  ۳۴۹۰،  ج۵، ص۲۹۲۔

 و’’المستدرک‘‘، کتاب الدعاء والتکبیر... إلخ، الحدیث :  ۱۸۶۰، ج۲، ص۱۶۴۔

[6]    حدیثِ صحیح :    ما اتّصل سندہ بنقل العدل الضابط عن مثلہ إلی منتہاہ من غیر شذوذ ولا علۃ۔

(’’تیسیر مصطلح الحدیث‘‘، الباب الأول، الفصل الثاني، ص۳۳)۔

یعنی : ’’ وہ حدیث جس کے تمام راوی عادل اور تام الضبط ہوں   ، اس کی سند ابتداء سے انتہاء تک متصل ہو نیز وہ حدیث علّتِ خفیہ قادحہ اور شذوذ سے بھی محفوظ ہو۔ ‘‘

[7]    ’’صحیح البخاري‘‘، کتاب الوضو ء، باب الوضوء من النوم   إلخ، الحدیث :  ۲۱۲، ج۱، ص۹۴۔

و’’سنن الترمذي‘‘، کتاب الصلاۃ، باب ما جاء في الصلاۃ عند النعاس، الحدیث :  ۳۵۵، ج۱، ص۳۷۲۔

[8]    بہرحال یہ بات ثابت ہوئی کہ یہاں   شرائط اپنے حقیقی معنوں   میں   نہیں   کہ ان شرائط کے بغیر دعا قبول ہی نہ ہو ، ہاں  ! اتنا ضرور ہے کہ اگر یہ شرائط دعا میں   جمع ہوجائیں   تو دعا کامل ہے اور ا س میں   قبولیت کا امکان قوی ، بالخصوص جبکہ وہ دیگر نیک امور کو بھی شامل ہو، اس کے برعکس اگر دعا شرائط و آداب سے خالی ہو تو اس کی قبولیت کی امید نہیں  ، ہاں   البتہ کرم و رحمتِ الٰہی ہو جائے یا دعاکی قبولیت کی گھڑی ہو اور دعا قبول ہوجائے تو اور بات ہے ۔

[9]   ’’بیشک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں   اورتمہارے مالوں   کی طرف نہیں   دیکھتا، البتہ وہ تمہارے دلوں   اوراعمال کو دیکھتا ہے ۔ ‘‘

’’صحیح مسلم‘‘، کتاب البرّ والصلۃ والآداب، باب تحریم ظلم المسلم   إلخ، الحدیث :  ۲۵۶۴، ص۱۳۸۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن