30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے تو ہم لوگ بھی اپنی عورتوں کو غسل دیں تو جائز ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
شوہر ولی نہیں، نہ حیات میں نہ بعد موت۔نہ موتِ زوجہ سے نکاح قائم رہے۔اور یہ کسی حدیث صحیح سے ثابت نہیں کہ مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم نے خود اپنے ہاتھ سے غسل دیا، اور بالفرض ہو بھی تو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علاقے موت سے قطع نہیں ہوتے اور سب کے علاقے قطع ہوجاتے ہیں، یہ مضمون خود حدیث میں وارد ہے تو اوروں کو اُن پر قیاس جائز نہیں، مرد اپنی عورت کو غسل نہیں دے سکتا۔کما فی الدر وعامۃ الاسفار (جیسا کہ دُرمختار اور عامۂ کتب میں ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ۸: مرسلہ محمد اکرم حسین ازہردوئی بوساطت مولٰنا حامد حسین صاحب مدرس اوّل مدرسہ اہلسنت ٢٥ جمادی الاولٰی ۱۳۲۲ ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك صاحب نے رو برو یہ مسئلہ بیان کیا کہ اگر کسی شخص کی عورت یا عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے تو شوہر عورت کو اور عورت شوہر کو غسل نہیں دے سکتی ہیں،غسل کیا معنی بلکہ چھو نہیں سکتے ہیں خواہ غسل دینے والے موجود ہوں یا نہ ہوں،کیونکہ نکاح دنیا تك ہے جب دو٢ میں سے کسی کا انتقال ہوگیا نکاح فسخ ہوگیا۔جب نکاح فسخ ہوگیا تو عورت مرد کو اور مرد عورت کو نہیں چھو سکتا ہے اُس پر چھونا حرام ہوگیا، آیا ایسا ہوسکتا ہے؟مکلف ہوں کہ بہت جلد جواب سے سرفراز فرمایا جاؤں ۔بینوا توجروا
الجواب:
یہ مسئلہ مرد کے بارہ میں صحیح ہے کہ وُہ بعد وفاتِ زن اُسے غسل نہیں دے سکتا،نہ اُس کے بدن کو ہاتھ لگا سکتا ہے کہ موت سے عورت اصلاً محلِ نکاح نہ رہی۔چھُونے کا جواز صرف بر بنائے نکاح تھا ورنہ زن وشوہر اصل میں اجنبی محض ہوتے ہیں ،اب کہ نکاح زائل ہوگیا،چھونے کا جواز بھی جاتا رہا۔اور عورت کے بارے میں بھی صحیح ہے اُس حالت میں کہ وقتِ غسل عورت زوجیتِ زوج میں نہ ہو۔مثلاً مرد نے طلاق بائن دے دی تھی یا بعدِ وفات شوہر عدت گزر گئی، مثلاً عورت حاملہ تھی شوہر کے انتقال ہوتے ہی بچہّ پیدا ہوگیا کہ اب عدّت نہ رہی اور زوجیت سے یکسر نکل گئی ،اسی طرح عورت معاذاﷲ بعد وفات شوہر مرتدہ ہوگئی،پھر اسلام لے آئی یا پسرِ شوہرکو شہوت کے ساتھ چھو لیا کہ ان سب صورتوں میں نکاح زائل ہوگیا، بخلاف اس کے کہ شوہر مرگیا اور عورت عدّتِ وفات میں ہے، یا شوہر نے طلاق رجعی دی تھی اور ہنوز عدت باقی تھی کہ اس کا انتقال ہوا، ان صورتوں میں عورت اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہےکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع