30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرق تحکم باطل وعلی التنزل یہ ایجاب جزئی اس سلب کلی مشائخ کاضرور نقیض ومبطل، توجس کلام کو خود باطل مان چکے اس سے استناد ہوس عاطل۔
تاسعًا بحث ایك امر کے وجودوعدم ونفس الامری میں ہے وہ
مشائخ نافی اور یہ ائمہ مثبت ہیں، مثبت مقدم،
عاشرا اگربالفرض دونوں پلے ہرطرح برابرہوں توامرمستوی رہا، اور سماع ماننے
میں نفع بے ضرر ہے کہ جب مردوں کو مدرك جانیں گے قبور کے پاس کلام بیجا سے باز رہیں
گے، افعال منکرہ سے حیاکریں گے۔ اور پتھرجانا توبیباك ہوں گے، یوں بھی انکار سماع
میں ضرر واندیشہ ضیرہے اور اثبات سماع محض نفع وخیرہے۔
|
ختم اﷲ تعالٰی لنا علٰی محض نفع وخیروحفظنا من کل ضروضیر والحمدﷲ ربّ العالمین وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا محمّد واٰلہ وصحبہ اجمعین اٰمین۔ |
اﷲ تعالٰی ہمارا خاتمہ محض نفع وخیرپرکرے اورہرضرر ونقصان سے ہمیں بچائے۔ اور سب خوبیاں اﷲ کے لیے جو سارے جہانوں کارب ہے اور اﷲ تعالٰی ہمارے آقاحضرت محمد اور ان کے تمام آل واصحاب پردرودنازل فرمائے، الٰہی قبول فرما!(ت) |
وہ تین جواب ان کے صغرٰی پرعائد تھے، یہ تین ان کے کبرٰی پروارد۔ او راوپر گزارش ہوچکا کہ یہ ارخائے عنان ہے حق تحقیق وحقیقت حق جواب اول سے عیاں ہے والحمدﷲ رب العٰلمین۔ فقیر نے اس مسئلہ یمین وکلام اُمّ المومنین کے متعلق کو زیرحدیث ٤٥وحدیث ۵۱ بشرط جواب مولوی مجیب صاحب دورآئندہ پرمحول رکھاتھا مگراﷲ عزوجل دارین میں جزائے خیروافی و وافر عطافرمائے۔ مولٰینا المکرم ذی الفضل والکرم، ناصرسنن، کاسرفتن، محب دین متین، صدیقنا مولوی محمدعمرالدین سنی حنفی قادری مجیدی نزیل بمبئی سلمہ اﷲ تعالٰی کو کہ اس بحث نفیس وجلیل ومہم کی تحریر وتحبیر پرمصرہوئے جس کے باعث ہنگام طبع کتاب دونوں مقام مذکورمیں ان مباحث کی طرف عود کے وعدے بڑھائے گئے، خیال تھا کہ ایك آدھ جزلکھ دیاجائے جومقصد سوم کی کسی فصل میں بطورفائدہ اندراج پائے گا۔ طبیعت علیل، ذہن کلیل، مدت معالجات طویل، جس کے سبب قوت ضعف معاذاﷲ تاحدتعطیل۔ بااینہمہ نام فرصت معدوم وقلیل، روزانہ امصارواقطار سے ورودفتاوائے کثیروجزیل، مگرجب لکھنا آغازہوا بارگاہ واہب الفیض عزجلالہ سے درفیوض بازہوا، بحمداﷲ تعالٰی وہ جواہرعالیہ وزواہرغالیہ عطافرمائے کہ فقیرحقیر کی حیثیت ولیاقت سے بد رجہا وراتھے لہٰذا اس تذییل جلیل کو رسالہ مستقلہ کیا اور بلحاظ تاریخ الوفاق المتین بین سماع الدفین وجوب الیمین(١٣١٦)لقب دیا جوبانصاف بے اعتساف اسے دیکھے گا ان شاءاﷲ تعالٰی بدل صاف شہادت دے گا کہ مسئلہ یمین آج حل ہوا جسے مخالف موافق، موافق مخالف سمجھاکرتے تھے، اس کا عقدہ اب منحل ہوا، جن کلمات کو مخالفین اپنی دلیل بنایاکرتے اب وہ کلمے خود اُنہی کوذلیل بنائیں گے، جن اقوال کو موافقین محتاج جواب سمجھے اب انہی کو اپنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع