30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہماری طرف ہیں، جن کا ایك نمونہ مقصد سوم نے ظاہرکیا اور ان میں اجلہ ائمہ ومشائخ علمائے حنفیہ بھی ہیں، تم نے پانچ متاخرین کے قول ذکرکیے ہم نے پچاس سے زائد وعلمائے حنفیہ مجتہدین فی المذہب وفقہاء النفس وعمائد محققین سلف وخلف کے ارشادات دکھائے ہیں جن میں خود اُن پانچ سے بھی امام نسفی و امام عینی و امام ابن الہمام شامل، ادھر اگر ایك کتاب میں اکثرمشائخنا کالفظ لکھا ہے تو ادھر متعدد کتب میں اجماع اہلسنت مذکورہوا ہے، اب دو راہیں ہیں، تطبیق وترجیح۔ ان میں تطبیق ہی اولٰی واول وبتصریح علماء حتی الوسع اسی پرمعوّل، اسے اختیارکیجئے تو بحمداﷲ سبیل واضح ہے کہ اثبات سماع روح کے لیے ہے اور انکار سماع بدن پرمحمول، اس کی تقریر اور اس کے منافع وفوائد کی تذکیر جواب اول میں مفصلًا تحریر، اور اگرتوفیق نہ ملے تو بہت خوب باب ترجیح کھلے، یوں بھی باذنہٖ تعالٰی میدان ہمارے ہی ہاتھ رہے گا۔
اوّلًا ہماری طرف احادیث کثیرہ ہیں تمہاری طرف ایك بھی نہیں، کتنی حدیثوں میں سن چکے کہ ان المیّت لیسمع بیشك مردہ سنتاہے۔ یہ بھی کسی حدیث میں آیا کہ المیّت لایسمع مردہ نہیں سنتا۔ اور یہی علماء تصریح فرماتے ہیں کہ :
|
لایعدل عن درایۃ ما وافقتھا روایۃ [1]، کما فی الغنیۃ وردالمحتار۔ |
درایت سے عدول نہ ہوگا جب کوئی روایت بھی اس کے موافق ہو، جیسا کہ غنیہ و ردالمحتار میں ہے(ت) |
ثانیًا روح کی موت وبے ادراکی اور اس کے ادراکات کاجسم پرتوقف کہ تمہارے طورپرمفاد کلام مشائخ ہے کتاب اﷲ کے خلاف ومعارض ہے۔
ثالثًا اجماع اہلسنت کے مناقض ہے۔
رابعًا خود ان کاکلام مضطرب ومتناقض ہے۔
خامسًا بوجوہ قاہرہ مجروح ومرجوح ہے۔
سادسًا حمل علی البدن نہ مانومحتمل تو ہے اور محتمل صالح معارضہ نہیں۔
سابعًا اگرکوئی حدیث اثبات سماع میں نہ ہوتی توسلام خود منصوص ومجمع علیہ ہے اور کلام کاظاہرسے صرف وعدول باجماع علماء مردودومخذول۔
ثامنًا تم خود مان چکے کہ مردے زائروں کاسلام سنتے ہیں(مائۃ مسائل جواب سوال ١٩) پھر ثبوت سماعِ موتٰی میں کیا محل کلام رہا جب قوت سماع حاصل اور خود خارج کی آوازسنناسمجھنا ثابت تو آوازسب ایك سی اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع