30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ردالمحتار میں ہے :
|
قال الخیرالرملی اقول ولوکانت الروایۃ لغیراھل مذھبنا ویدل علٰی ذلك اشتراط کون مایوجب الکفر مجمعًا علیہ[1]۔ |
یعنی علامہ خیرالدین رملی استادصاحبِ دُرمختار نے فرمایا اگرچہ وہ روایت دوسرے مذھب مثلًا شافعیہ یامالکیہ کی ہو اس لیے کہ تکفیر کے لیے اُس بات کے کفرہونے پر اجماع شرط ہے۔ |
یہ علامہ بحر صاحب البحر و علامہ خیررملی و مدقق علائی دربارہ تقلید جیسا تصلب شدید حق وسدید رکھنے والے ہیں ان کی تصانیف جلیلہ بحر واشباہ و رسائل زینبہ ودر و فتاوٰی خیریہ وغیرہا کے مطالعہ سے واضح مگریہاں اُن کے کلمات دیکھئے کہ جب تك اجماع نہ ہو فتوٰی مشائخ پرعمل نہ کریں گے، ہم نے التزام کیاہے کہ اس پرفتوٰی نہ دیں گے تو وجہ کیاوہی کہ یہ بحث اگرچہ افعال مکلفین سے متعلق ہے مگر فقہ کادائرہ تو حیثیت حلال وحرام تك منتہی ہوگیا، آگے کفرواسلام، اگرچہ یہ اعظم فرض وہ اخبث حرام، مگراصالۃً اس مسئلہ کافن علم عقائدوکلام، وہاں تحقیق ہوچکاہے کہ جب تك ضروریات دین سے کسی شئے کاانکارنہ ہو کفرنہیں تو ان کے غیرمیں اجماع ہرگز نہ ہوگا، اور معاذاﷲ ان میں سے کسی کاانکارہوتو اجماع رُك نہیں سکتا، لہٰذا تمام فتاوٰی ونقول سے قطع نظر کرکے مسائل اجماعیہ میں حصر فرمادیا۔ جب یہاں یہ حال ہے توہمارامسئلہ جس میں نہ فعل مکلف نہ حلت وحرمت بلکہ ایك امربرزخ کے ثبوت وعدم ثبوت کی بحث ہے کیوں کتاب وسنت واجماع امت وسوادِاعظم ساداتِ ملت سے منقطع ہوکر مرہون نقول بعض کتب فقہیہ ہونے لگا وھذاھو حق التحقیق والحق احق بالتصدیق (یہی حق تحقیق ہے اور حق اس کازیادہ حقدارہے کہ اس کی تصدیق کی جائے۔ت)
جواب ششم: اقول: سب جانے دو، یہ بھی مانا کہ یہ قول مشائخ یہاں حجت اور فی نفسہٖ قابلِ قبول ومتابعت ہے، اب اس سے زیادہ تنزل کاکوئی درجہ نہیں تاہم ہم پر اس سے احتجاج اصلًا موجہ نہیں، کسی دلیل کافی نفسہٖ کافی وصالح تعویل ہونا اور بات، اور اس سے ثبوت اور اتمام حجت ہونا اور، مثلًا قیاس دلیل شرعی ہے مگرنص کے آگے نامقبول، حدیث صحیح احاد حجت شرعیہ ہے مگر اجماع کے سامنے غیرمعمول، وعلٰی ہذا القیاس، ولہٰذا حدیث کی صحتِ حدیثی وصحت فقہی میں زمین وآسمان کافرق ہے، جس کی تحقیق انیق فقیر کے رسالہ الفضل الموھبی فی معنی اذا صح الحدیث فھومذھبیعــــہ میں ہے، ان مشائخ کے اگریہ قول ہیں تو صدہا اکابراعلام کے ارشادات جلیلہ
عــــہ: اس کاسوال شہرارکاٹ سے آیاتھا لہٰذا تاریخی لقب"اعزالنکات بہ جواب سوال ارکات"ہے، یہ رسالہ غیرمقلدوں کے اس مشہور مغالطہ کے رَد بلیغ میں ہے کہ امام اعظم نے خود فرمادیاہے جب حدیث صحیح ہوجائے تو وہی میرامذہب ہے، ایك غیرمقلد نے یہ اعتراض بہت طمطراق سے چھاپا اور حنفیہ سے طلب جواب ہوایہاں بھی وہ پرچہ بھیجا جس کے جواب میں بفضلہ تعالٰی یہ مختصرونافع رسالہ تحریرہوا ۱۲منہ(م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع