30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورپھر وہ سننا بھی کاہے سے، گوشِ سر تو وقت مفارقت سلب کلی ادراك ہوگا اور جتنا تعلق بڑھتا جائے گا ادراك بڑھے گا۔ لہذا ممکن کہ تعذیب وتنعیم کے لیے تعلق کے مدارج متوسط سے وہ درجہ دیا جائے کہ بدن صرف ادراك لذت والم کا آلہ کار پائے اس کے ذریعہ سے سماع وابصار ہاتھ نہ آئے اورسوال وکلام کےلیے اس سے اعلٰی درجہ ملے جس کے باعث سمع بدن کا بھی رستہ کھلے اور وجہ وہی کہ یہ سب امور روح وجسم دونوں سے متعلق ہیں تنعیم وتعدیب میں مشارکتِ بدن کو صرف اسی قدر درکار،اور سوال میں شرکت کو سمع بھی مطلوب، غرض کلام اہلسنت بدن پر محمول کیجئے ۔ اور یقینا یہی ہے تو آپ کا مطلب فوت ، محنت رائگاں، اور خواہ مخواہ روح کے گلے باندھیے تو ضلال اعتزال نقد وقت ہے مفر کہاں !بالجملہ بحمدﷲ توفیق الٰہی رفیق اہلسنت اور خذلان وحرمان نصیب اہل بدعت ہے جو تیر ان کی کمان سے وصل پاتے ہیں فصل سے پہلے انھیں کے منہ پر پلٹا کھاتے ہیں، علمائے اعلام کے جتنے کلام بہزار جانکا ہی اپنی دلیل بنا کر لاتے ہیں وہ انہی کے دشمن قاتل اور اہلسنت کے سچے دلائل بن جاتے ہیں، الحمدﷲ ملاجی کا ہاتھ یکسر خالی ہوگیا اس ساری بحث میں ان کی تمام چہ می گوئیوں کا حرف بحرف قلمع قمع ہولیا، مُلاجی! اب توہمیں اجاز ت دیجئے کہ آپ ہی کے صفحہ عکس عــــہ حلق کے شکم زادبول آپ ہی کے منہ پر پلٹ دیں کہ:
|
بے چارہ (قنوجی) عیارہ پختہ جنون خام کارہ کہ ازروی کیش خویش کو روکربل خشت وحجر بلکہ از انہم بترشدہ است بتصور اینکہ من ہر چہ خواہم نگاشت عامہ مومنین بران اعتماد خواہند ساخت ہر چہ درشکم داشت از دہان برآورد افسوس کہ مردمان رعایت این بیچارہ کہ شبہادریں باب محنت کشیدہ نہ کردہ تغلیط وے ظاہر کردیم پس ایں معاملہ طشت از بام شد۔ والحمد ﷲ رب العٰلمین وقیل بعدا للقوم الظالمین۔ |
بے چارہ (قنوجی) عیار، پختہ جنون، خام کار، جو اپنے مذ ہب کی رو سے اندھا، بہرا بلکہ اینٹ پتھر، بلکہ ان سے بھی بدتر ہوچکا ہے، اس خیال سے کہ میں جو کچھ لکھ دوں گا عام مسلمان اس پر اعتماد کرلیں گے، جو کچھ شکم میں رکھتا تھا زبان پر لایا، افسوس کہ یہ بے چارہ جس نے اس باب میں کئی رات مشقت جھیلی ہم لوگوں نے اس کی رعایت نہ کرکے اس کی تغلیظ ظاہر کردی تو یہ معاملہ طشت ازبام ہوگیا، (ت) اور ساری تعریف اﷲ کے لیے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ اور کہا گیا ہلاکت ہو ظالموں کے لیے۔ (ت) |
عــــہ:ارقام نجومیہ میں۱۳۸ کو قلح لکہتے ہیں جس کا عکس حلق ۱۲منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع