دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

غیب پر رجمابا بالغیب حکم لگانا ضلالت وعیب امام الحرمین ارشاد میں ارشاد فرماتے ہیں :

لا یتقدر الحکم بثبوت الجائز ثبوتہ فیما غاب عناالا بسمع [1]۔

جو چیز یں ہم سے غائب ہیں ان میں کسی ممکن الثبوت امر کے ثابت ہو جانے کا حکم دلیل سمعی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ (ت)

شرح عقائد نسفی میں ہے:

القضا یامنھا ماھی ممکنات فلاطریق الی الجزم باحدجانبیھا فکان من فضل اﷲ ورحمتہ ارسال الرسل لبیان ذلك [2]۔

قضایامیں سے ممکنات بھی ہیں ان کی دوجانبوں میں سے کسی ایك کے جزم کی کوئی سبیل نہیں تو اﷲ تعالٰی اس کے بیان کے لیے اپنے فضل و رحمت سے رسولوں کو مبعوث فرمایا۔ (ت)

تفسیر کبیرمیں ہے :

کل ماجاز وجودہ عدمہ عقلا لم یجز المصیر الی الاثبات اوالی النفی الابدلیل ٣[3]۔

عقلًاجس کا وجود اور عدم دونوں ممکن ہو اس میں دلیل سمعی کے بغیر اثبات یانفی کی طرف جانے کا جواز نہیں(ت)

لاجرم اشتغال کے سبب عدم سماع کا شگوفہ مہمل وبیکار ہو کر رہ گیا اور شرع مطہر سے جداگانا دلیل کی حاجت رہی کہ یہ تلذذ وتالم مانع سماع ہیں اگر دلیل نہیں اور بیشك نہیں تو آپ کا خذلان وخسران ظاہر وعیان، ورنہ وہ دلیل ہی نہ دکھائے، عبث وناتمام باتوں میں کیوں وقت گنوائیے۔سابعًا اگر یہ اشتغال مانع سماع ہوتا خواہ تمھاری ہو سات عاطلہ خواہ جہاں فلاسفہ کے مقدمہ باطلہ سے جس کی دھجیاں امام فخرالدین رازی وغیرعلماء اڑا چکے کہ نفس آن واحد میں دو چیزوں کی طرف توجہ نہیں کر سکتا تو واجب کہ اہل برزخ کو کلام ملائك کا بھی سماع نہ ہوتا کہ استغراق مانع کے آگے سماع سماع سب ایك سے حالانکہ تالی قطعًا باطل ہے تو یوں ہی مقدم، غرض استغراق کو امور برزخیہ ودنیویہ میں فارق بنانا چاہا تھا وہ خود محتاج فارق ہے۔ثامنًا العظمۃ ﷲ والضراعۃ الی ا ﷲ (عظمت وبزرگی اﷲ کے لیے ہے اور ضعف وذلالت اﷲ تعالٰی کی طرف سے ہے۔ ت) وہ موت کا تازہ صدمہ اٹھائے ہوئے روح جس کا ادنٰی عــــہ جٹھکا سو ضرب شمشیر کے برابر ،

عــــہ: ابن ابی الدنیا عن الضحاك بن حمزۃ مرسلا عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۱۲

اسے ابن ابی الدنیا نے ضحاك بن حمزہ سے مرسلًا نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا۔ (ت)

 


 

 



[1] الارشادفی علم الکلام

[2] شرح عقائد نسفی بحث فی ارسال الرسل دارالاشاعۃ العربیۃ شوکت لاسلام قندھار ص٩٨

[3] تفسیر کبیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن