30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن القنیۃ، التزیین بعد موتھا والامتشاط وقطع الشعر لایجوز[1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
نہ ختنہ کیا جائے۔ردالمحتار میں نہر سے ،اس میں قنیہ سے منقول ہے: اس کے مرنے کے بعد زینت کرنا، کنگھا کرنا بال کاٹنا ناجائز ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ نمبر۶: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عورت مر جائے تو شوہر کواسے غسل دینا جائز ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
ناجائز ہے،
|
فی تنویر الابصار،یمنع زوجھا من غسلھا[2] اھ |
تنویرا لابصار میں ہے: خاوندکو بیوی کے غسل سے منع کیا جائے گااھ(ت) |
اور وہ جو منقول ہُواکہ سیّدنا علی کرم اﷲ وجہہ، نے حضرت بتول زہرارضی اﷲ تعالٰی عنہا کوغسل دیا،
اوّلاً اسکی ایسی صحت ولیاقت حجّیت محلِ نظر ہے۔
ثانیاًدوسری روایت یوں ہے کہ اُس جناب کو حضرت اُمِ ّایمن رضی اﷲ تعالٰی عنہا نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی دائی نے غسل دیا۔
ثالثاًبمعنی امر، شائع،
|
یقال قتل الامیر فلانا"وقاتل الملك القوم الفلانی"اذن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم"ای امر بالتاذین۔ |
کہا جاتا ہے"امیر نے فلاں کو قتل کیا--"بادشاہ نے فلاں قوم سے جنگ کی"--حدیث میں آیا:نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اذان دی"یعنی اذان کا حکم دیا۔(ت) |
رابعاًاضافت فعل بسوئے مسبب غیر مستنکر اورحدیثِ علی ان وجوہ پر محمول کرنے سے تعارض مرتفع یعنی ام ایمن نے اپنے ہاتھوں سے نہلایا اورسیّدنا علی کرم اﷲ وجہہ، نے حکم دیایا اسبابِ غسل کو مہیّافرمایا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع