دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

محض مہمل وناروا وپادر ہوا تھے۔

اقول: جب تم لو گ کلام مشائخ سے مستدل اور اس کے اس معنی محال پر حامل ہو تو تمھیں ان اعذارِ باردہ کی کیاگنجائش!

اولًا مشائخ تو نفس موت کو منافی ادراك اور اس کی وجہ اتنفائے اصل قوت حساس وادراك مان رہے ہیں اور ان اعذار کا یہ حاصل کہ قوت مدرکہ توموجود وکامل مگر حجاب حائل یا التفات زائل۔

ثانیا وہ اس موت کو منافی مطلق ادراك بے تخصیص امور دنیویہ جان رہے ہیں اور تمھارے اعذار انہی امور خارجہ سے خاص___ ثالثًا حائل وحجاب بدن پر ہے اور کلام روح میں،

رابعًا پر دہ وحیلولت صرف مدفون کے لیے ہے صرف بعد دفن تاعدم انکشاف اور کلام عام بلاخلاف ۔

خامسًا تمھارے حاجب وحائل کا پردہ تواسی دن چاك ہوچکا جس دن مشائخ نے وقت سوال سماع آواز نعال تسلیم کیا اورملا تفہیمی نے در وقت سوال وجواب ہمہ قائل سماع اند [1]سوال وجواب کے وقت سب سماع کے قائل ہیں۔ ت) کا مژدہ سنایا۔

سادسًا عبادت سے اشتغال اور اسی کیفیت میں استغراق تو سب اموات کو عام نہ مانئے گا یوں کہئے کہ منعم ہے تو لذت نعمت، یا معاذاﷲ معذب ہے تو عذاب کی شدت میں مستغرق ہونا مانع سماع ہے۔ میں کہتا ہوں عــــہ اس لذت یا الم کی حالت میں سوال محال ہے یا ممکن برتقدیر اول دلیل استحالہ ارشاد ہو اور زیادہ تفصیل چاہئے تو مقصد اول نوع اول سوال اول کی تقریر یاد ہو برتقدیر ثانی ممکن کی جانبین وجود وعدم یکساں اور برزخ غیب اور

عــــہ:  تنبیہ: اقول: بقائے روح وادراکات روح بعد فراق میں اگر استصحاب ناکافی سمجھ کر ہمیں مدعی بھی ہونا مانیے تو یہ دعوٰی ایسے نصوص قواطع واجماع ساطع سے ثابت جس میں موافق مخالف کسی کو مجال تامل نہیں، اخر مخالفین بھی تنعیم و تعذیب وادراکات امور برزخیہ مانتے ہیں، اس کے بعد مسئلہ نزاعیہ میں بداہۃً ظاہر ہمارے ساتھ ہے کہ جب مدر ك باقی ادراك باقی پھر جو نفی بعض مانے مدعی تخصیص وہ ہے دلیل پیش کرے اور اگر بالفرض بنظر ظاہر الفاظ عکس ہی مانے تو ہمارا دعوٰی سماع ہے، اور دلیل سمع جس کا وجوب تسلیم واجب التسلیم اور ورود مقصد دوم وسوم میں روشن ہوگیا تو کسی مقدمہ پر منع کی گنجائش نہیں اور دعوٰی پرتو منع کے منع ہی نہیں خصوصًا بعد اقامت دلیل لاجرم یہ اعذار بغصب منصب استدلال ہیں اور اب یہ قانون منا ظرہ وظائف منعکس فاحفظ تحفظ ۱۲منہ (م)


 

 



[1] تفہیم المسائل عدم سماع موتٰی از کتب حنفیہ مطبع محمدی لاہور ص٨١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن