30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من بن ضلال قبیلۃ من بنی المختلق قال سمعت ھاتفا من الھواء یھتف بذلك ،فلا ادری احفظت ام نسیت لکن اشھدوا ان الذی یحدثکم بھذ کذاب مبین۔ |
مجہول) راوی ہیں ابوالتلبیس ضلالی سے۔ جوبنی مختلق کے ایك قبیلہ بنی ضلال سے ہے ___ اس نے کہا ___ میں نے ہوا سے ایك ہاتف کو یہ پکارتے سنا تومجھے پتانہیں کہ مجھے یا د ہے یا میں بھول گیا لیکن اس پر گواہ رہو کہ تم سے جو شخص یہ بیان کررہا ہے کُھلا ہو اکذاب ہے۔ (ت) |
ہم کہتے ہیں الکذوب قدیصدق (بڑا جھوٹا بھی کبھی سچ بول دیتا ہے۔ ت) بیشك یہ پچھلا اس نے سچ کہا ولاحول ولاقوۃ الابا اﷲ العلی العظیم اھ کلام سلمہ ربہاچھا یہ سب جانے دو، اگرسچے ہو تو لکھ دو ہاں مردے احیاء کا کلام ضرور سنتے ہیں مگر نہ وگوش بدن بلکہ قوت روح سے، کیا اسے تم کہہ سکتے ہو؟ ہر گز نہ کہو گے، اب پردہ کھُل گیا اور صاف ادراك روح کا انکار ظاہر ہوا اور اپنے اسی دعوٰی پر کلام مشائخ ڈھالا اور وہ موت وبے ادراکی وبے حسی کاسارا نزلہ روح پر ڈالا، تو اب کیا محل انکار ہے کہ یہ قطعا مذہب معتزلہ فجار ہے۔ رہایہ کہ وہ منکر عذاب ہیں تم قائل عذاب، اس تفرقے سے تمھارا ان کا وہ اتفاق زائل نہیں ہوتا مثلا عــــہ کوئی پورا وہابی اپنی نیچرت کے زور میں دعوٰی کربیٹھے کہ سیدنا عیسٰی نبی اﷲ صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ، علیہ ضرور سولی دئے گئے، یہود عنود نے انھیں قتل کیا، توا س سے یہی کہا جائے گا کہ تیرا یہ قول مذہب نصارٰی ہے۔ کیا وہ اس کے جواب میں کہہ سکتاہے کہ سولی دیاجانا جس طرح وہ مانتا ہے مذہب نصارٰی سمجھنا محض غلط ہے اس لیے کہ مذہب نصارٰی یہ ہے کہ وہ کفارہ ہونے کے لیے سولی دئے گئے، معاذاﷲ تین دن جہنم میں رہ کر خدا کے ہاتھ پر جا بیٹھے، اور وہ شخص کہتا ہے کہ ہر چند سولی دئے گئے مگر کفارہ وغیرہ خرافات ہیں کیا اس فرقہ کے سبب اس کا وہ قول مذہب نصارٰی ہونے سے خارج ہوجائے گا!
عائدہ ثانیہ: وکانھا الاولی بعبارۃ اخصر (گویا یہ زیادہ مختصر عبارت میں پہلا ہی ہے۔ ت) میّت میں حیات نہیں، اس سے مراد روح ہے یا بدن، اگر بدن تو بحث محض بیگانہ، اور اگر روح تو تم یہی مان کر اہلسنت سے خارج وبری اورا ن کی طرف ان کی طرف نسبت کرکے کذاب ومفتری ہوئے، اہلسنت ہر گز روح کے بے حیات نہیں مانتے اگر کہیے موت مجازی تو مانتے ہیں۔
عــــہ: وہابیت کا کمال وہی نیچریت ہے ۱۲منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع