30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گیارہ سو۱۱۰۰ برس بعد ان حضرات کو امام کاارشادمعلوم ہو ا، اور وہ بھی کس کتاب میں، جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے اس کا نام سنا، خیر اب تو یہ باحیا متدین حضرات کب کے مرکر جماد لایفہم ولایتکلم ہوگئے، اہلسنت نے ان کی حیات ہی میں مطالبہ کیا تھاکہ حضرت! یہ ساختہ عبارت فتاوٰی غرائب میں تو ہے نہیں جواب دیا کہ یہ اور رسالہ غرائب فی اختلاف المذاہب ہے ۔ اور کبھی کہا، فی تحقیق المذاہب ہے___ عرض کی گئی: آپ کے پاس ہے یا کہیں اور دیکھا؟ کہا: مفتی سعداﷲ صاحب کے یہاں ہے۔ مفتی صاحب مرحوم سے پوچھا گیا، انھوں نے فرمایا: میں اصلا اس کتاب سے واقف نہیں، اﷲ اﷲ حیا کا پایا یہاں تك پہنچا اور پھر ع
عیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے
مقدس متدینوں کو عبارت بھی گھڑنی نہ آئی، سہل سہل محاورہ وقواعدکی مطابقت نہ پائی، اس کے الفاظ وبندش کی رکاکت خود ہی کافی شہادت ہے کہ بے علم ہندیوں کی اوندھی گھڑت ہے، عبارت حاشیہ عــــہ پر ہے ہر صاحب ذوق سلیم
|
عــــہ: درغرائب فی تحقیق المذاہب راوی الامام ابو حنیفۃ من یأتی القبور باھل الصلاح فیسلم ویخاطب ویتکلم ویقول یا اھل القبور ھل لکم من خبر وھل عند کم من اثرالی ان اتیتکم و نادیتکم من شھور ولیس سوا لی منکم الا الدعاء فھل د ریتم ام غفلتم فسمع ابو حنیفۃ یقول مخاطبۃ لہم فقال ھل اجابوالك فقال لافقال لہ ستحقالك وتربت یداك کیف تکلم اجساد الا یستطیعون جوابا ولایملکون شیأ ولایسمعون صوتا وقرأ وما انت بمسمع من فی القبور [1] انتھی۱۲ |
غرائب فی تحقیق المذاہب میں ہے: امام ابو حنیفہ نے ایك شخص کو دیکھا جو اہل صلاح کی قبروں کے پاس آتا ہے تا کہ سلام کرے اور خطاب کرے اور کہے اے اہل قبور! کیا تمھیں کچھ خبر ہے اور کیا تمھارے پاس کچھ اثر ہے یہاں تك کہ میں تمھارے پاس آیا اور مہینوں سے تم کو پکارا اور میرا سوال تم سے صرف دعا کا ہے، تو کیا تمھیں پتا چلا یا تم غافل رہے، تو ابو حنیفہ نے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہنے والے کو سنا تو فرمایا کیا انھوں نے تجھے جواب دیا؟ اس نے کہا نہیں، تو اس سے فرمایا: تیری بربادی ہو اور تیرے ہاتھ خاك آلود ہوں تو کیسے کلام کرتا ہے ایسے جسموں سے جو جواب نہیں دے سکتے اور کچھ اختیار نہیں رکھتے اور کوئی آواز نہیں سنتے، اور یہ پڑھا: تم انھیں سنانے والے نہیں جو قبروں میں ہیں۔ ختم (ت) |
تفہیم المسائل ص ٩١جو لفظ سُرخی سے لکھے ہیں تفہیم میں یونہی ہیں انھیں کوئی غلطی نا سخ نہ سمجھے(باقی برصفحہ آیندہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع