دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

عوائد جلیلہ سے ترصیف تازہ دیجئے اور باذنہٖ تعالٰی ازالہ ہر گونہ اوہام کا ذمہ لیجئے۔

فاقول: و بحول اﷲ اصول:

عائدہ اولٰی: نجدی صاحبو! ناحق اہلسنت کا دامن پکڑتے اور اپنے مذہب کی جان زار کے پیچھے پڑتے ہو، اہلسنت کے یہاں تمھاری گزر نہیں، وہ کہ وقت تنعیم وتعذیب اعادہ حیات کا مالہ خواہ ناقصہ بدن کے لیے مانتے ہیں نہ کہ روح کے لیے کہ وہ تو ان کے نزدیك مرتی ہی نہیں، اگر تم لوگ صرف سماع جسم باسماع جسمانی بذریعہ آلات جسم کے منکراور سماع روح بے توسط بدن کے معترف ومقرر ہوتے تو ضرور اہلسنت سے موافق اور ان کے اس مسئلہ سے انتفاع کے مستحق ہوتے، مگر یوں ہی خلاف کب باقی رہتاہے تو خاص ہمارا مذہب وعین مراد چشم ماروشن دل ماشا تھا مگر حاشا تم ہر گز اس کے قائل نہیں اس میں تمھارا مطلب کہ اولیائے مدفونین سے طلب دعا پتھر کو ندا ہے کب برآتا کیوں ملاجی! ذرا نگاہ روبرو ، کیا آپ ہی وہی نہیں ہیں جو اسی تفہیم کی اسی بحث میں بکمال وقاحت وشوخ چشمی اپنا مذہب نامہذہب بزور زبان بنانے کے لیے ایك گھڑی ہوئی فرضی کتاب خیال تصنیف غرائب فی تحقیق المذاہب سے سند لائے اور اس کی وساطت سے سیدنا امام اعظم وہمام اقدام رضی اﷲ تعالٰی عنہ پر جیتے افترا اٹھائے۔ آپ اگر چہ خیال عــــہ۱ علماء گھڑلینے فرضی کتابوں عــــہ۲ کی ساختہ عبارتیں پیش کردینے کی پختہ ماہر کارہیں جن کے حال صواعق وتفہیم وغایۃ الکلام کے مطالعہ سے آشکار ہیں،بعض احباب فقیر نے خاص آپ حضرات کی ایسی ہی دیانتوں کے بیان میں رسالہ سیف المصطفی علی ادیان الافترالکھا اور اس میں ایك سو ساٹھ دیانات کبرائے طائفہ کو جلوہ دیا مگر اس گھڑت کی ابتدا شاید سرکار سے نہ ہو، تفہیم سے پہلے ایك سہسوانی وہابی صاحب رسالہ سراج الایمان میں اس کے بادی ہوئے ہیں، بہر حال یہ گندی بوکا عطر فتنہ سہسوان کی گھانی سے ہو یا قنوج کی ، ذرا ایمان سے بتائے کہ آپ حضرات کی اس خانگی ساخت پر دنیا میں کوئی اور بھی مطلع ہے کہیں اس کتا ب کا نام ونشان بھی ہے ، کسی اورنے بھی اس سے استناد کیا یا کہیں اس کا نام لیا ہے؟ اﷲ اﷲ صدہا سال سے مسئلہ سماع ومسئلہ استمداد زیر بحث ہے صدہا کتابوں میں ان کے بیان آئے آج تك کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی کہ خود امام مذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ان میں نص صریح موجود ہے، اب

عــــہ۱: مثل ناصر کہانی جس کے مطالبہ پر بکمال حیاداری صاف کہہ دیا گو نا صر فاکہانی بناشد کلام درکلام است ۱۲منہ (گو ناصرفا کہانی نہیں ہے کلام درکلام ہے ۱۲منہ۔ ت)

عــــہ۲: مثل القول المعتمد فے الکلام مع عمل المولد جس میں تُك بھی ٹھیك ملانی نہ آئی، معتمد بفتح میم اور مولد بکسرلام اور پھر عمل مولد پر یا اس میں کلام کی جگہ عمل مولد کے ساتھ گفتگو وکلام  ع

بے حیا باش ہر چہ خواہی کن ۱۲منہ (م)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن