30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وکلام رادرعرض اعمال اقارب برآنہا در بعض ایام آرند جوابش آنکہ مراد از سلام وکلام سلام کلام زائران است نہ دیگراں [1]۔ |
ہونے کے تحت مرقات کی عبارت سے تمام مردوں کے لیے سلام ونقل سننا نقل کرتے ہیں اس کا جواب یہ ہے کہ سلام وکلام سے مراد زیارت کرنے والوں کا سلام وکلام ہے دوسروں کا نہیں۔ (ت) |
سچ ہے بوکھلائے ہوؤں کا کیاکہنا ؎
وہ شرمائی ہوئی نظریں وہ گھبرائی ہوئی باتیں
نکل کر گھر سے وہ گھر نا ترا اُمیدواروں میں
حجت ثانیہ: پھر مشائخ نے جب وقت سوال سماع مانا تو اس کی وجہ یہ بتائی کہ اب روح جسم میں دوبارہ آئی جب کلام روح کی طرف آئے تو اس جواب کا صاف یہ حاصل کہ روح جب تك بدن سے جدا تھی بے حس وبے ادراك تھی جسم میں آنے کے باعث اس وقت پھر مدرك ہوگئی۔ یہ صراحۃً بدن کو شرط ادراك ماننا ہے کہ سو بار سن چکے کہ یہ مذہب نامہذب معتزلہ ہے اب یہ یا تو اکثر مشائخنا کی طرف نسبت غلط مانیے تو اپنی ہی سند بگاڑئے۔ اپنے ہی پاؤں پرتیشہ ماریے، ورنہ یقینا قطعًا ان سے وہی معتزلہ مراد ہیں بعد قیام حجج قاطعہ کے حیلوں حوالوں ٹالے بالوں کی کیا گنجائش ہے نہ اب اس سوال کا موقع کہ پھر یہ شراح اسے کیوں بے اظہار خلاف عقل کرلائے،
اقول: ویسے ہی نقل کر لائے جس طرح امام عبدالرشید بن ابی حنیفہ ولوالجی وامام طاہر بن احمد وغیرہما اجلہ کرام نے بشیر مریسی معتزلی کا قول یوں ہی نقل کیا گویا یہی اصل مذہب ہے جس طرح علامہ محقق زین العابدین بن ابراہیم وفہامہ مدقق علاء الدین محمد دمشقی نے ابو علی جبائی معتزلی کا قول یوں نقل کیا گویا یہی مذہب مشائخ ہے جس کا بیان فائدہ جمیلہ فصل سیزدہم میں گزرا، خود انھیں امام ابن ہمام نے فتح القدیرباب نکاح الرقیق میں ایك مسئلہ محیط سے نقل کیا، پھر فرمایا: ھکذا تواردھا الشارحون ٢ [2]شارحین یکے بعد دیگرے یو نہی لکھتے چلے آئے، پھر فرمایا: یہاں مقتضائے نظراس کے خلاف ہے۔ پھر اسے بیان کرکے فرمایا: فھذا وھو الوجہ وکثیرا مایقلد الساھون الساھین [3]سخن موجہ یہی ہے اور اکثر ہوتاہے کہ بھولنے والے بھولنے والوں کی پیروی کرلیتے ہیں، علامہ بحرنے بحرالرائق آخر کتاب البیوع باب المتفرقات میں ایك مسئلہ پر اعتراض کیاکہ اس میں مصنفین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع