دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وحضرت امام حسن بصری واکثر علمائے محققین شہداء کے اجسام بھی زندہ مانتے ہیں، اور اسی کو ظاہر آیہ کریمہ سے مؤکد کیا اور بعض کی طرف سے اس کا جو جواب نقل کیا پر ظاہر کہ نری تاویل ہی تاویل ہے، کہاں ارشاد الٰہی میں یرزقون روزی دئے جاتے ہیں اور کہاں یہ معنی کہ روزی انھیں دیتے نہیں دکھا دیتے ہیں   ؎

شربت بنماید وچشیدن نگزارند

( یہ یوں ہی ہے کہ شربت پی لیا ہے اور چکھا نہیں)

اب خدارا اپنے اانکاری دھرم کی ایك ٹانگ توڑئے، شہداء ہی کے لیے سماعت مانیے انھیں سے استمداد جائز جانئے کہ یہاں تو جسم روح سب کچھ زندہ ہیں، کسی جھوٹے حیلے کی بھی گنجائش نہیں جس طرح کہ تم خود اس تفہیم کے صفحہ ٨٨ پر لکھ چکے ہو:

درسماع انبیاء علیہم السلام کلامے نیست کہ ایشاں راحیات حاصل است [1]۔

انبیا ء علیہم السلام کے سننے میں کوئی کلام نہیں ان حضرات کوحیات حاصل ہے۔ (ت)

نیز ص ٨٩ پر:

(آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم) جواب دادند کہ چوں انبیاء راحیات دنیاوی حاصل وجسد ایشاں نیز باقی است لہذا محل استبعاد سماع وعرض نیست [2]۔

آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے جواب دیا کہ جب انبیاء کو حیات دنیاوی حاصل ہے اور ان کا جسم بھی باقی ہے تو سماعت اور پیشی کو بعید سمجھنے کاموقع نہیں۔ (ت)

طرفہ بکف چراغ دیکھیے عبارت نقل کی اور دعوٰی وہ نقل کیا کہ بعض گویند تحقیق ہمیں است (بعض کہتے ہیں تحقیق یہی ہے۔ ت) خیر وہ بعض ہی سہی اب اس اجماع کی خیر نہ رہی جو بکمال وقاحت ص ٩٣ پر فرمایا:

باجملہ از کتاب وسنت واجماع امت ثابت کہ موتٰی راسماع حاصل نیست [3]۔

بالجملہ کتاب وسنت اور اجماع امت سے ثابت ہے کہ مردوں کو سماعت حاصل نہیں ہے۔ (ت)

مگر تم کیا شرماؤ ہر رنگ کی کہہ دینے کے قدیم دھنی ہو ص ٧٨ پر یہی جولکھ گئے :

وآنکہ از عبارت مرقات سماع سائر کہ اموات سلام

مردوں پر بعض ایام میں اہل قرابت کے اعمال پیش

 


 

 



[1] تفہیم المسائل عدم سماع موتٰی از صاحب قبر مطبع محمدی لاہور ص ٨٣

[2] تفہیم المسائل عدم سماع موتٰی از صاحب قبر مطبع محمدی لاہور ص٨٥

[3] تفہیم المسائل عدم سماع مطبع محمدی لاہور ص٨٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن