دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

استعباد مخالفت ظاہرسے مندفع نہیں ہوسکتا۔ ہر ادنٰی خادم علم جانتا ہے کہ ظاہر صالح دفن ہے نہ حجت اسحقاق تو اس سے مقدمہ ممنوعہ پر اقامت دلیل چاہناجہالت کہ وہ محل استحقاق ہے اور مقام دفع میں آکر منع سند مقصود ہو تو اورسخت ترجہالت کما لایخفی علی اھل العلم (جیسا کہ اہل علم حضرات پرمخفی نہیں۔ ت) ہاں جواب سند کی طرف بھی ایك عجیب نزاکت سے توجہ کی فرماتے ہیں:

وانکار تلقین رانسبت بہ معتزلہ بعض علمائے شافعہ زعم کردہ اند نہ حنفیہ چنانچہ د ربرجندی نوشتہ ولایلقن بعد الدفن عندنا وعندالشافعی یلقن و زعم بعض اصحابہ انہ مذہب اھل السنۃ والاول مذہب المعتزلۃ وایشا انکار تلقین را مطلقا نسبت بمعتزلہ کردہ اند نہ انکار بخصوصیت این وجہ کہ سماع موتٰی رانیست کما زعم المعترض[1]۔

بعض علمائے شافعیہ نے انکار تلقین کو معتزلہ کی طرف منسوب کیا ہے نہ کہ حنفیہ نے ، جیسا کہ برجندی میں لکھا ہے۔ ہمارے نزدیك بعد دفن تقلین نہ ہوگی اور امام شافعی کے نزدیك تلقین ہوگی، ان کے بعض اصحاب نے فرمایا کہ یہ اہلسنت کا مذہب ہے اور اول معتزلہ کا مذہب ہے،۔ اور انھوں نے مطلقا انکار تلقین کو معتزلہ کی طرف منسوب کیاہے، نہ خاص اس وجہ سے انکار کہ مردہ کو سماع نہیں جیسا کہ معترض نے گمان کیا ۔ (ت)

اقول اولًا  اس نابینائی کی کچھ حد ہے، بھلا یہ جوہرہ ودرمختار وکشف الغطا وغیرہا تصانیف حنفیہ کو ملاجی کہہ سکتے ہیں کہ میرے پیش نظر نہ تھیں تلخیص الادلہ کی عبارت تو خود ہی اپنے خصم کے کلام سے نقل کہ امام زاہد صفار کہ درطبقہ ثانیہ از مجہتدین فی المذہب ست درکتاب تلخیص الادلہ نو شتہ وینبغی ان یلقن المیّت علی مذہب الامام اعظم والمقتدی المکرم ومن لم یلقن فھو علی مذہب الاعتزال [2]یعنی امام اعظم وپیشوائے مکرم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے مذہب پرمیّت کو تلقین کرنا چاہئے، جوتلقین نہ مانے معتزلی ہے۔ اور انکھیں بند کرکے کہہ دیا کہ"بعض شافعیہ زعم کردہ اند نہ حنفیہ"مگر امام اجل مجہتدفی المذہب زاہد صفار کہ صرف دو۲ واسطے سے امام ابویوسف وامام محمد کے تلمیذ رشید ہیں سرکار کے نزدیك علمائے حنفیہ سے نہیں۔

ثانیًا  شافعیہ کا نسبت کرنا حنفیہ کے نسبت کرنے کا کیا نافی ومنافی ہے کہ عبارت برجندی سے نہ"حنفیہ"بھی نکال لیا خود سرکار اسی تفہیم کے صفحہ ١١٧ پر فرماتے ہیں:

از تخصیص شیئ بد کر نفی عماد عداہ لازم نیاید ور توضیح

کسی خاص چیز کو ذکر کرنے سے اس کے ماسوا کی نفی

 


 

 



[1] تفہیم المسائل عدم موتٰی ا زکتب حنفیہ مطبع محمدی لاہو ر ص٨١

[2] تفہیم المسائل عدم موتٰی ا زکتب حنفیہ مطبع محمدی لاہو ر ص٨٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن