دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وہ اعتراض وارد نہیں ہوتا کہ جب علم مانتی ہیں سماع کیوں نہیں مانتیں، علم روح کے لیے ہے سمع جسمانی بحالت موت جسم کیونکر ہوا، اور اب خود ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی حدیث کہ امام احمد نے بسند حسن ان سے اسی قصہ بدر میں یہی لفظ روایت کیے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: ما انتم باسمع لما اقول منھم تم میرا فرمانا کچھ ان سے زیادہ نہیں سنتے (جسے علماء نے بشرط محفوظی رجوع ام المومنین پرمحمول کیا تھا کہ جب متعدد صحابہ کرام حاضران واقعہ سے روایت سنی انکار سے رجوع فرمائی) ممکن کہ اثبات سماع روح پر محمول ہو کر نفی واثبات میں تنافی نہ رہے کہ شاذ ومحفوظ کا قصہ چلے یعنی ام المومنین ان لفظوں پر انکار نہیں کرتیں انھیں تو خود حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت فرماتی ہیں بلکہ انکار عــــہ اس معنی پر ہے جو اوروں نے سمجھا یعنی جسمانی نہ مانو کہ خلاف آیت ہے بلکہ مراد حضور سمع رو ح ہے ،میں بحمدا ﷲ تعالٰی بعد اتضاح مراد اس کی حاجت نہیں رکھتا کہ قول ام المومنین کے جواب میں امام اسمٰعیلی وامام بیہقی وامام سہیلی و امام سبکی واما م عسقلانی وامام سیوطی وامام قسطلانی ومولانا علی قاری وشیخ محقق وعلامہ زرقانی وغیرہم اکابر کے کلام نقل کروں اگر چہ یہ سب اس وقت میرے پیش نظر ہیں، مگر ہاں امام عینی کی بعض عبارات نقل کروں گا کہ یہ وہی عینی شارح کنز ہیں جن سے اس مسئلہ میں مخالف نے جہلا استناد کیا، عمدۃالقاری شرح صحیح بخاری کتاب الجنائز باب ماجاء فی عذاب القبر میں فرماتے ہیں:

فان قلت ماوجہ ذکر حدیث ابن عمر وحدیث عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم وھما

یعنی بخاری نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی حدیث کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان

 

عــــہ:امام عینی کا بھی ایك کلام اس مسلك کی طرف ناظر: فان ام المومنین لما وھمت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھم فی حدیث تعذیب المیّت ببکاء اھلہ وشبھت وھمہ فیہ یوھمہ فی حدیث القلیب قال العینی وجہ المشابھۃ بینھما حمل ا بن عمر علی الظاھر المراد منہما ای من الحدیث غیر الظاھر [1] الخ بیدان الاظھر من کلامھا رضی اﷲ تعالٰی عنہا ھو المسلك الاول واﷲ تعالٰی اعلم ۱۲ منہ (م)

تو  ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے جب حضرت عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ کی میّت کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے میّت کو عذاب دینے۔"والی حدیث کے بارے رائے کو وہم قرارد یا اور ان کی اس رائے کو قلیب والی حدیث میں ان کے وہم کی طرح قرار دیا، اس پر علامہ عینی نے فرمایا دونوں حدیثوں میں وجہ مشاہت یہ ہے کہ عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے دونوں حدیثوں کا ظاہری مفہوم مراد لیا جبکہ ان دونوں کا ظاہری مفہوم مراد نہیں ہے الخ مگر حضرت ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا کے کلام سے پہلا مسلك ہی زیادہ واضح ہے واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

 


 

 



[1] عمدۃ القاری شرح البخاری مخاطبۃ النبی ْصلی اﷲ علیہ وسلم اہل القلوب بعد موتہم ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ بیروت ١٧/٩٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن