30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال وانما یحتاج الٰی وصل الذکرین عندالدخول فی الاسلام۔قال بعض الائمۃ الراسخین فی العلم رضی اﷲ تعالٰی عنھم وھذالمقالۃ والعیاذباﷲمن الفتن التی لامورد لھا الا النار ولاعقبی لھاسوی دارالبوار وماذلك الامکر واستدراج الٰی رفض الشریعیۃ و الانحلال من رقبتھا وتعطیل رسومھا ولوعلم ھذا الضال ماتحت قول محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من الاسرارالتوحیدیۃ والحکم الالوھیۃ لانفشح عن ذلك العمی فاصاب المرمی١[1]اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
دور جانا پڑتا ہے--توحید واثباتِ رسالت دونوں کوملانے کی ضرورت صرف اس وقت ہے جب اسلام میں داخل ہورہا ہو۔علم میں راسخ بعض ائمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا فرمان ہے کہ خدا کی پناہ! یہ کلام ان فتنوں سے ہے جن کا ٹھکانہ صرف دوزخ ہے اور ان کا انجام صرف تباہی وبربادی ہے۔یہ شریعت کو چھوڑنے،اس کا قلادہ گردن سے باہر پھینکنے، اور آدابِ شرع سے بے قیدی کی جانب شیطان کی مکّاری اوراستدراج کے سوا کچھ بھی نہیں--اگراس گمراہ کو خبر ہوتی کہ کلمہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے تحت توحید کے اسرار اورالوہیت کے رموزِ حکمت کیا کیا ہیں تو وُہ اس اندھے پن سے نکلتا اور گوہرِ مراد کا ہاتھ میں لیتا اھ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ نمبر ۳: (١) میّت کے پاس زمین پر بیٹھنا افضل ہے،چارپائی پر کیا منع ہے؟
(٢) میّت والے کے یہاں کیا روٹی پکانا منع ہے؟
الجواب:
(١) کوئی ممانعت نہیں ،واﷲ تعالٰی اعلم
(٢) موت کی پریشانی کے سبب وُہ لوگ پکاتے نہیں ہیں، پکانا کوئی شرعاً منع نہیں ، یہ سنت ہے کہ پہلے دن صرف گھر والوں کے لئے کھانا بھیجا جائے اور انہیں بااصرار کھلایا جائے ،نہ دوسرے دن بھیجیں، نہ گھر سے زیادہ آدمیوں کے لئے بھیجیں ،واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع