دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

لاحقون [1]۔ راوہ مسلم ولفظ النسائی مکان قولہ اتاکم الی موجلون وانا ایاکم متواعدون غدا ومواکلون ولابن ماجۃ من وجہ آجر واشار الیہ النسائی ایضا بعد السلام انتم لنافرط وانا بکم لاحقون [2]۔

اسے مسلم، نے روایت کیا۔ اور نسائی میں اتاکم سے مؤجلون تك کی جگہ یہ الفاظ ہیں ہم اور تم آپس میں کل کے وعدے پر ہیں اور اسی پربھروسہ کیے ہوئے ہیں، اور ابن ماجہ کے الفاظ دوسرے ہیں، نسائی نے بھی لفظ"سلام"کے بعد اسی طرف اشارہ کیا ہے تم ہم سے پہلے پہنچ گئے اور خداچاہے تو ہم تم سے ملنے والے ہیں۔ (ت)

کیونکر منکرہوتیں، حالانکہ خود دریافت کرچکی تھیں کہ یا رسول اﷲ ! کہ جب میں مدفونانِ بقیع کی زیارتوں کو جاؤں توا ن سے کیا کہوں، حکم ہوا تھا سلام کرکے یوں کہوں کہ ان شاء اﷲ ہم تم سے ملنے والے ہیں۔

مسلم ونسائی وغیرھما عنہا فی حدیث طویل قالت قلت کیف اقول لھم یا رسول اﷲ قال قولی السلام علیکم اھل الدیار من المومنین المسلمین ویرحم اﷲ المستقدمین منا والمستاخرین وانا ان شاء اﷲ بکم لا حقون [3]۔

مسلم ونسائی وغیرہما نے حضرت صدیقہ سے ایك حدیث طویل میں روایت کیا، انھوں نے عرض کیا: میں ان سے کیا کہوں یا رسول اللہ؟ فرمایا: یوں کہو تم پر سلام اے قبر ستان والو مومنین مسلمین سے! خدا ہمارے اگلوں اور پچھلوں پر رحم فرمائے، بیشك ہم تم سے ملنے والے ہیں اگر اﷲ نے چاہا۔ (ت)

بالجملہ ام المومنین صرف سماع جسمانی کا انکار فرماتی ہیں مگر از انجا کہ احادیث ثقات عدول شاہد ہیں ان واقعہ کے رَد کی طرف سبیل نہیں، جمہور علماء نے اس مسئلہ میں ان کا انکار قبول نہ کیا اور یہی مانا کہ اگر چہ تین دن گزر گئے ان خبیثوں کے ناپاك جسم پھُول پھَٹ گئے تھے اور شك نہیں کہ جسم مردہ ہرگز سننے کے قابل نہیں مگر پھر بھی انھوں نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا یہ ارشاد اسی گوش سر سے سنا کہ اﷲ عزوجل نے ان کی زیادت حسرت کے لیے ان خالی جسموں کو اس وقت پھر زندہ فرمایا تھا اور اس میں آیات کی کچھ مخالفت نہ ہوئی کہ سنا اﷲ عزوجل کی طرف سے ہوا، نہ وہ جِلاتا نہ یہ ان کانوں سے سنتے، وصف موتٰی آیت میں ملحوظ ہے یعنی میّت جب تك میّت ہے اسے سنا نہیں سکتے اور بعدہ، اعادہ روح، اب وہ میّت ہی نہیں تو آیات کا اصلًا محل ورود نہ رہا۔

اقول: یہ تقریر کلام جانبین بحمدﷲ تعالٰی سب تکلفات سے مجانب ومنزہ ہے۔ اور اب ام المومنین پر


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الجنائز اصح المطابع کراچی ١/٣١٤

[2] سنن نسائی الامر بالا ستغفار للمومنین نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ١/٢٨٧

[3] سنن نسائی الامر بالا ستغفار للمومنین نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ١/٢٨٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن