30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عبداﷲ بن ابی ملیکۃ قال توفی عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہما بالحُبشی قال فحمل الی مکۃ فد فن فیھا فلما قدمت عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا اتت قبر عبدالرحمٰن بن ابی بکر فقالت۔ ؎ وکنا کند ما نی جذیمۃ حقبۃ من الدھر حتی قیل لن یتصدعا فلما تفرقنا کانی ومالکا لطول اجتماع لم نبت لیلۃ معا ثم قالت واﷲ لوحفر تك مادفنت الا حیث مت ولو شھد تك مازرتك [1]۔ |
وہ راوی ہیں ابن جریج سے ، وہ عبداﷲ بن ابی ملیکہ سے ، انھوں نے فرمایا۔ ت) یعنی حضرت سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ برادر حقیقی ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے مکہ معظمہ کے قریب موضع حبشی میں انتقال فرمایا، ان کی نعش مبارك مکہ معظمہ لائے، جنت المعلّٰی میں دفن ہوئے، جب ام المومنین مکہ معظمہ آئیں تو ان کے مزار مبارك پر گئیں، دو شعر (کہ تمیم بن نویرہ نے اپنے بھائی مالك بن نویرہ کے مرثیہ میں کہے تھے) پڑھے کہ ایك مدت دراز تك جذیمہ (بادشاہِ عرب وعراق وجزیرہ مقتول ملك جزیرہ زبا) کے دونوں مصاحبوں کی طرح (کہ چالیس سال تك صحبت بادشاہ میں یکجا رہے تھے) ساتھ رہے، یہاں تك کہ لوگوں نے کہا کہ یہ ہرگز جُدا نہ ہوں گے اب کہ جدا ہوئے، گویا اس قدر طول یکجائی پر کسی شب ایك جگہ نہ رہے تھے ____ پھر اپنے برادر مکرم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مخاطب ہوکر یہ باتیں کیں خدا کی قسم! اور اگر میں آپ کے انتقال کے وقت موجود ہوتی تو آپ وہیں دفن ہوتے جہاں آپ کا انتقال ہوا تھا، اور اگر میں اس وقت اپ کے پاس ہوتی توا ب آپ کی زیارت کو نہ آتی۔ |
وہیں دفن ہونااسی لیے کہ یہی سنت ہے، نعش کو دور لے جانا نہ چاہئے، اور زیارت کو نہ آنا یوں کہ زیارت قبور میں عورات کا حصہ کم ہے۔ ام المومنین اگر معاذاﷲ ادراك سماع ارواح کی منکر ہوتیں تو اس کلام وخطاب کے کیا معنی تھے، کیا کوئی عاقل اینٹوں پتھروں سے باتیں کرتا ہے؟ او رکیونکر منکرہوتیں حالانکہ دیکھتی سنتی جانتی تھی کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اموات سے سلام وکلام وخطاب فرمایا کرتے تھے، خودروایت فرماتی ہیں کہ میری ہر شب نوبت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم آخرشب مقبرہ بقیع تشریف لے جاتے اور فرماتے:
|
السلام علیکم دار قوم مومنین واتاکم ماتوعدون غدا مؤجلون وانا ان شاء اﷲ بکم |
سلام تم پر اے ان گھروں والے مسلمانو! اب تم کو ملا چاہتا ہے جس کا تم سے وعدہ ہے تمھاری معیاد کل کے دن ہے۔ اور خدا چاہے تو ہم تم سے ملنے والے ہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع