دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

فقال عمر وبن العاص رضی اﷲ عنہ ایھا الناس ان اﷲ قد استشھدہ ورفع روحہ وانما ھو جثّۃ فاوطؤہ الخیل ثم اوطأہ ھو وتبعہ الناس حیت قطعوہ۔[1]

چلانے سے خوف کیا، حضرت عمر وبن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے کہا: اے لوگو! اﷲ تعالٰی نے انھیں شہادت دی اور اس کی روح کو اٹھالیا اب یہ صرف جُثہ ہے، تو اس پر سے گھوڑے گزادو، پھر انھوں نے پِہِل کی اور لوگوں نے آپ کی اتباع کی، یہاں تك کہ وہ جسم پارہ پارہ ہوگیا، (ت)

امام جلیل جلال الدین سیوطی فرماتے ہیں :

ھذہ الاٰثار لا تدل علی ان الارواح لا تتصل بالا بدان بعد الموت اناما تدل علی ان الاجسام لاتتضر ربما ینالھا من عذاب الناس لھا ومن اکل التراب لھا فان عذاب القبر لیس من جنس عذاب الدنیا وانما ھو نوع اخر یصلی الی المیّت بمشیۃ اﷲ تعالٰی وقد رتہ [2]۔

ان کا آثار میں اس پر دلیل نہیں کہ موت کے بعد بدن سے روح کا تعلق نہیں ہوتا، ان کی دلالت صرف اس پر ہے کہ جسم کو تکلیف سے ضرر نہیں ہوتا جو انسانوں کو جانب سے اسے پہنچائی جاتی ہے، اسی طرح مٹی کے کھالینے سے اسے تکلیف نہیں ہوتی، اس لیے کہ عذاب قبر عذاب دینا کی جنس سے نہیں، وہ ایك دوسری قسم کی چیز ہے جو اﷲ تعالٰی کی مشیت وقدرت سے میّت کو پہنچتی ہے۔ (ت)

اور ظواہر حدیث ودیگر آثار واخبار واقوال اخیار جانب اول ہیں، حدیث۱ ٢٦ میں روایت دارقطنی سے زیادت لفظ فی الالم گزری یعنی مردہ وزندہ کی ہڈی توڑنی درر میں برابر ہے، ۲علامہ طیبی شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں:

جم غفیر ذھبوا الی ان المراد ان کسر عظم المیّت ککسر عظمہ حیافی التألم والتاذی [3]۔

جماعت عظیم علماء اس طرف گئی کہ مراد حدیث یہ ہے کہ مردے کی ہڈی توڑنی درد وایذا میں ایسے ہی ہے جیسے زندہ کی۔

۳امام ابو عمر ابن عبدالبر ۴شیخ محقق کا اس باب میں ارشاد قول ٤٠ و ٤١ میں گزرا اور تینوں ۵سید علامہ ابراہیم حلبی و ۶احمد مصری و۷محمد شامی محشیان دُر کے اقوال اسی کے بعد مذکور ہوئے، ۸حدیث ٢٤ میں بروایت صحیح مسلم شریف انہی عمر وبن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے گزرا: اذا دفنتمونی فشنوا علی التراب شنا [4]۔ جب مجھے دفن کرو تو مٹی مجھ پر


 

 



[1] الطبقات الکبرٰی لابنِ سعد ترجمہ ہشام بن العاص رضی اﷲ عنہ دارصادر بیروت ٤/١٩٤

[2] شرح الصدور باب احوال الموتٰی فی قبورہم خلافت اکیڈمی منگورہ سوات ص٨٣

[3] مرقاۃ شرح مشکوٰۃ بحوالہ طیبی فصل ثالث من باب دفن المیّت مکتبہ امدادیہ ملتان ٤/٧٩

[4] صحیح مسلم باب کون الاسلام یہدم ماقبلہ نور محمد اصح المطابع کراچی ١/٧٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن