دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

لا یسمع فھذا باطل [1]۔

سنتانہیں تو یہ باطل ہے۔ (ت)

فائدہ: امام علامہ شیخ الاسلام نسفی نے جس طرح کافی میں منع تلقین پر صرف نفی نفع بروجہ مذکور سے استدلال کیا جس سے صاف مترشح کہ وہ اصل سماع کے منکر نہیں، ورنہ سرے سے یہی فرمانا تھا کہ تلقین کسے کی جائے، اینٹوں پتھروں کو، یوں ہی آیات کریمہ کی تفسیر میں نفی انتفاع ونفی قبول ذکر فرمائی، زیر کریمہ ملائکہ فرمایا شبہ الکفار بالموتی حیث لاینفعون بمسموعھم [2](کفار کو مردوں سے تشبیہ دی اس لحاظ سے کہ وہ سنتے ہیں اس سے نفع یاب نہیں ہوتے ۔ت) زیر کریمہ نمل لما کانوا لایعون مایسمعون لابھم ینتفعون شبھوا بالموتی [3](چونکہ کفار سنتے ہیں اس کو سمجھتے نہیں اور اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے اس لیے انھیں مردوں سے تشبیہ دی گئی ۔ ت)زیر کریمہ روم وھٰو لاء فی حکم الموتی فلا تطمع ان یقبلوا منك [4](اور یہ مردوں کے حکم میں ہیں تو اس کی طمع نہ رکھوں کو وہ تمھاری بات قبول کریں گے۔ ت) مگر صاحب تفہیم المسائل تواختراع وافتراء کے ماہر کا مل صاف لکھ دیا:

صم بکم می نویسد المعنی انھم فی حال کفر ھم وتکذیبھم کمن لا یسمع ولا یتکلم فلھذا شبہ الکفار بالموتٰی لان المیّت لایسمع ولایتکلم کذا قال ابن الخازن العراقی الشافعی فی تفسیرہ لباب التاویل فی معنی التنزیل انتہی [5] اھ۔

تفسیر مدارك میں آیت کریمہ"جنھوں نے ہماری آیتوں کو جٹھلایا بہرے گونگے ہیں"کے تحت لکھتے ہیں: معنی یہ ہے کہ وہ اپنے کفر وتکذیب کی حالت میں ان کی طرح ہیں جو سنتے بولتے نہیں، اسی لیے کفار کو مردوں سے تشبیہ دی گئی اس لیے کہ مردہ سنتا بولتا نہیں، ایسے ہی ابن خازن عراقی شافعی نے اپنی تفسیر لباب التاویل فی معنٰی التنزیل میں فرمایا۔ انتہی یعنی عبارت مدارك ختم ۔ اھ (ت)

مدارك شریف میں اس عبارت کا نشان نہیں، لطف یہ کہ اس میں تفسیر لباب تاویل کا حوالہ نقل کرکے انتہی کردی یعنی یہاں تك کہ عبارت مدارك تھی، حالانکہ صاحب مدارك کی وفات ٧٠١ ھ یا ٧١٠ ھ میں علی اختلاف القولین ہے اور لباب التاویل کی تالیف ٧٢٥ھ میں ختم ہوئی۔ نہ امام اجل نسفی ایسے حوالے کے عادی، اور وہ بھی اپنے کسی


 

 



[1] رسائل الارکان فصل فی حکم الجنازۃ مکتبہ اسلامیہ کوئٹہ ص١٥٠

[2] تفسیر النسفی (مدارك التنزیل) وماانت بمسمع من فی القبور دارالکتاب العربی بیروت ٣/٣٣٩

[3] تفسیر النسفی سورہ نمل زیر آیت انك لا تسمع الموتی دارالکتاب العربی بیروت ٣/٢٢٢

[4] تفسیر النسفی روم زیر آیت فانك لاتسمع الموتی دارالکتاب العربی بیروت ٣/٢٧٦

[5] تفہیم المسائل عدم سماع موتی از کتب حنفیہ مطبع محمدی لاہور ص٨٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن