30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے یمین متعلق تھی منقطع ہوچکی اور حنث کی گنجائش نہ رہی، یہی امام ابن الہمام اسی فتح القدیرمیں فرماتے ہیں:
|
الحیاۃ المعادۃ غیر الحیاۃ المحلوف علی اذنہ فیھا وقدومہ وھی الحیاۃ القائمۃ حالۃ الحلف لان تلك عرض تلاشی لایمکن اعادتھا بعینھا وان اعیدت الروح فان الحیاۃ غیرالروح لانہ امر لازم للروح فیمالہ روح [1]۔ |
دوبارہ دی جانے والی زندگی اس زندگی کے علاوہ ہے جس کے اندر اجازت اور آمد کی قسم کھائی تھی اور وہ زندگی وہ ہے جو قسم کھانے کے وقت اس شخص کے ساتھ قائم تھی کیونکہ وہ توا یك عرض ہے جو ختم ہوگیا، بعینہٖ اس کا اعادہ ممکن نہیں، اگر چہ روح کا اعادہ ہو، اس لیے کہ حیات روح کے علاوہ ایك شی ہے، وہ ایك ایسا امر ہے جو روح کے لیے لازم ہے اس شی میں جس کے لیے روح ہوتی ہے۔ (ت) |
تنبیہ جلیل: الحمد ﷲ جس طرح اس تقریر سے یہ واضح ہو اکہ ہمارے مشائخ کرام باتباع احادیث صحیحہ ان عامیانہ اوہام حجاب وحائل خشت وگِل قبر کو مہمل وناقابل التفات جانتے ہیں کہ میّت مدفون کے لیے وقت اعادہ روح ایسی خفی آواز ہائے بیرونی کا سماع ثابت مانتے ہیں، یو نہی یہ بھی لائح ہو ا کہ یہاں سماع جسمانی سے مانع یہی موت تھی، ولہذا جس وقت جسم کوایك نوع حیاتِ ملی سماع اصوات کی راہ کھلی، توظاہر کہ روح کہ بالاجماع ہمیشہ زندہ ومستمر بحال ونامتغیر ہے اس کا سماع عادۃً دائم ہے کہ مصحح موجود اور مانع مفقود، اب کھلا کہ مشائخ کرا م کی یہ بحث وکلام، فقط مذ ہب منکرین سے بیگانہ ہی نہ تھی بلکہ بحمدﷲ تعالٰی صراحۃ ان کا رد ہیں اس تحقیق انیق کے بعد صاحب تفہیم المسائل کا مزاج پوچھئے کہ آپ کی اس خوش فہمی وقوت وہمی نے کہ:
|
درفتح القدیر نوشتہ کہ بنائے منع تلقین نزد اکثر مشائخ نابرعدم سماع موتٰی است ودر آخر گفتہ کہ طائفہ مشائخ درحدیث تلقین قائل بحقیقت بدیں وجہ شدہ اند کہ وقت تلقین مقام ارجاع روح است برائے سوال وجواب وایں وقت موتٰی رابجہت عود روح سماع حاصل است پس ایں طائفہ ہم منکر سماع موتٰی است و در وقتِ سوال وجواب ہمہ قائل سماع از دریں صورت از عبارت فتح القدیرمعلوم مے شود کہ مذہب ہمہ فقہا انکار |
فتح القدیر میں مرقوم ہے کہ ہمارے اکثر مشائخ کے نزدیك منع تلقین کی بنیاد عدم سماع موتی پر ہے، اور آخر میں کہا کہ ایك جماعت مشائخ حدیث تلقین میں حقیقت کی قائل اس وجہ سے ہوئی کہ وقت تلقین سوال وجواب کے لیے روح لوٹائے جانے کاموقع ہے اور اس وقت روح کے عود کرنے کے باعث مردوں کو سماع حاصل ہے تویہ جماعت بھی سماع موتٰی کی منکر ہے اور سوال وجواب کے وقت سبھی سماع کے قائل ہیں، اس طرح یہ فتح القدیر کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع