30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہاں علامہ محقق محمد سنوسی پھرعلامہ ابراہیم بجوریری رحمہمااﷲ تعالٰی کا ایك نفیس وجلیل کلام قابلِ حفظ ہے۔علامہ باجوری شرح رسالہ فضالیہ میں فرماتے ہیں:
|
اعلم انہ لابدبعد قول الذاکرلا الٰہ الااﷲ ان یقول محمدرسول اﷲ لاجل ان یحفظ بذلك مایحصل لہ من نورالتوحید [1] وعبارۃالسنوسی من شرح الصغری مصرحۃ بذلك حیث قال،ولما ابتھج قلبہ بنور الحقیقۃ وکان الانتقاع بھا موقوفاعلی القیام برسوم الشریعۃ ،وذٰلك لایکون الابالادمان علی ذکر صاحبھا المبلغ لھاعن اﷲ تعالٰی سیدنا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم احتاج الذاکر بعد کلمۃ التوحید الدالۃ علی الحقیقۃ باثبات رسالۃ سیدنا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لیحفظ نور توحید ہ بادخالہ فی منیع حرزالشریعۃ فلھذایقول الذاکر لاالٰہ الااﷲ محمدرسول اﷲ وھکذاینبغی فی کل ذکر من اذکاراﷲ تعالٰی ان لا یغفل المؤمن فیہ عن ذکر سیدنا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فاما ان یصلی علیہ اثرہ اویقر برسالۃ مع الصلٰوۃ علیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وتعظیمہ و |
یہ ذہن نشین رہے کہ ذاکر جب لا الٰہ الااﷲ کہے تو اسے محمد رسول اﷲ کہنابھی ضروری ہے تاکہ اسے جو نورِ توحید حاصل ہوا وہ محفوظ ہوجائے۔ شرح صغری میں علامہ سنوسی کی عبارت اس سلسلے میں صاف اور صریح ہے،ان کے الفاظ یہ ہیں :لاالٰہ الااﷲ کہنے سے ذاکر کے دل میں نورِ حقیقت کی بہجت تو آگئی مگر اس سے نفع یابی آدابِ شریعت کی بجاآوری پر موقوف ہے۔اور اس ادب کی بجاآوری کی صورت یہی ہے کہ اس کلمہ والے آقا جو اسے خدائے برتر کے پاس لے کر تبلیغ فرمانے والے ہیں،سیّدنا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ،ان کاذکر پاك جاری رکھے۔اس لئے حقیقت پر دلالت کرنے والے کلمہ توحید کو کہہ لینے کے بعد ضرورت ہے کہ ذاکر ہمارے آقا محمد محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی رسالت کا بھی اثبات کرے تاکہ شریعت کی مضبوط پناہ میں لاکر اپنے نورِ توحید کو محفوظ رکھ سکے ۔اسی لئے ذاکر کہتا ہے لا الٰہ الااﷲ محمدرسول اﷲ ۔ اسی طرح اﷲ تعالٰی کے اذکار میں سے کسی بھی ذکر میں مومن کو سیدنا محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ذکر سے غافل نہیں ہونا چاہئے ۔خدا کے ذکر کے بعد سرکار پر درود بھیجے،یا ان کی رسالت کا اقرار کرے ،ساتھ ہی آقا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر درود کی ادائیگی ،تعظیم کی بجا آوری ،اور سرکار |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع