دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

محض نافہمی وجہالت ہے، ہاں بحمدﷲ تعالٰی اس تذییل جلیل نے شمس وامس کی طرح روشن کردیا کہ اس کے مقتداء صاحب مائۃ مسائل کا ان عبارات خمس سے استدلال کرنا اور اس کی تائید میں اس وہابی جدید کا اسی طرح کی اور عبارات نقل کرکے اور اق بھر نا سب مطلب سے نا آشنا اور مورد نزاع سے محض بیگانہ تھا وﷲ الحمد۔

شاہد ١٠ تا ١٢: یونہی سید عالم ابوا لسعود ازہری صاحبِ فتح اﷲ المعین وسید علامہ طحطاوی وسید علامہ شامی محشیانِ دُر نے دربارہ یمین وہی تقریرات ذکر کیں اور سب حضرات نے تسبیح گیاہ سے میّت کو انس ملنا ذکر فرمایا، کما تقدم (جیسا کہ گزرچکا۔ ت)

شاہد ١٣ و ١٤: سیدین اخیرین نے تصریح فرمائی کہ انسان جو قبر کے پاس ذکر الٰہی کرے اس سے میّت کا جی بہلتا ہے، دیکھو قول ٤٧ و ٤٩۔

شاہد ١٥ و ١٦: یونہی دونوں حضرات نے فرمایا کہ مقابر میں پیشاب کرنے سے زندوں کی طرح مردے کو بھی ایذا ہوتی ہے۔ دیکھو قول ٣٨ و ٣٩۔

شاہد ١٧: علامہ طحطاوی نے تقریر فرمائی کہ اموات کو جوتوں کی پہچل سے اذیت ہوتی ہے، دیکھو قول ٣٤،
شاہد ١٨ تا ٢٠: علامہ حلبی محشی دُر
ر بھی اس تقریر یمین میں شریك ہیں اور احراق حیوانات بعد ذبح پر وہ شبہ فرمایا کہ میّت کو ایذا ئے خارج سے درد پہنچنا ثابت ہے، سیدین اخیرین نے جواب دیا کہ یہ بنی آدم میں ہے، دیکھو تذییل زیر قول ٤٠۔

شاہد ٢١: قول ٢٧ میں علامہ شامی کا امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے وہ نقل فرمانا دیکھو کہ قبر حضرت امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حضور نماز میں بسم اﷲ شریف آواز سے نہ پڑھی۔

شاہد ٢٢: قول ٦٤ میّت کے سرہانے سے نہ آئے کہ اس کی نگاہ کو تکلیف ہوگی پائنتی سے آئے کہ میّت کے پیش نظر ہوگا۔

شاہد ٢٣: تکمیل جمیل میں علامہ زیادی و داؤدی واجہوری سے علامہ شامی کا وہ نقل کرنا دیکھو کہ کسی چیز کے ملنے کے لیے بلندی پر جاکر حضرت سیدی احمد بن علوان کو ندا کرے۔

شاہد ٢٤: علامہ طحطاوی نے حاشیہ مراقی الفلاح میں قبور پر سلام ذکر کرکے فرمایا: حدیث صحیح سے ثابت ہوتا ہے کہ جو شناسا قبر پر گزرتا اور سلام کرتا ہے مردہ اسے پہچانتا ہے اور جواب دیتاہے۔

حیث قال واخرج ابن عبدالبر فی الاستذ کار والتمہید بسند صحیح عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی

ان کی عبارت یہ ہے: ابن عبدالبر نے استذکار اور تمہید میں بسند صحیح حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن