30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بتا رہے ہیں انا ﷲ وانا الیہ راجعون، پھر امام ممدوح اپنا ارشاد نہیں فرماتے بلکہ
ہمارے علمائے کرام سے نقل فرما رہے ہیں، خدا کی شان یہی وہ مشائخ حنفیہ ہیں کہ
سماع روح کا انکار جن کے سر باندھئے، اﷲ تعالٰی توفیق انصاف بخشے، آمین!
شاہد ٦: یہی امام عینی شارح کنز عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری کتاب مواقیت الصلٰوۃ باب الاذان بعد
ذھاب الوقت میں فرماتے ہیں :
|
الروح جوھر لطیف نورانی مدرك للجزئیات والکلیات غنی عن الاغتذاء بری عن التحلل والنماء ولھذا یبقی بعد فناء البدن اذ لیست لہ حاجۃ الی البدن ومثل ھذا الجوھر لایکون من عالم العنصر بل من عالم الملکوت فمن شانہ ان لا یضرہ خلل البدن وتلتذ بمایلائمہ ویتألم بما ینافیہ، والدلیل علی ذٰلك قولہ تعالٰی ولاتحسبن الذیین قتلوا فی سبیل اﷲ امواتا بل احیاء عند ربھم الاٰیۃ وقول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا وضع المیّت علی نعشہ رفرف روحہ فوق نعشہ ویقول یا اھلی ویاولدی [1]۔ |
روح ایك جوہر لطیف نورانی ہے کہ علم سمع وبصر وغیرہا تمام ادراکات رکھتی ہے، کھانے پینے سے بے نیاز، گھلنے بڑھنے سے بری ہے۔ اسی لئے فنائے بدن کے بعد باقی رہتی ہے کہ اسے بدن کی طرف اصلًا احتیاج نہٰی، ایسا جوہر عالمِ آب وگِل سے نہیں ہوتا بلکہ عالم ملکوت سے ، توا س کی شان یہ ہے کہ بدن کا خلل پذیر ہونا اسے کچھ نقصان نہ پہنچائے، جو بات موافق ہو اس سے لذت پائے، جو مخالف ہو اس سے درد پہنچے، اور اس پر دلیل اﷲ عزوجل کا ارشاد ہے کہ جو راہ خدا میں مارے گئے ہر گز انھیں مردہ نہ جانیوں بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس (الآیۃ) اور نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیث کہ جب مردہ نعش پر رکھا جاتاہے اس کی روح بالائے نعش پر افشاں رہتی ہے اور کہتی ہے کہ اے میرے گھر والو، اے میرے بچو! |
ﷲ انصاف! اگر روح بعد موت معطل اور اس کا فہم وادراك مختل ہو تویہ کیونکر صحیح ہوتا کہ اسے بدن کی حاجت نہیں، خللِ بدن سے کچھ مضرت نہیں، بھلا روح تو بیکار وجما د ہوئی یہ رب کے پاس زندہ کون ہے؟ یہ نعش پر جلوہ افگن ونوازن کون ہے؟
شاہد ۷: یہی امام محمود اسی عمدہ میں اس حدیث کے نیچے کہ میّت کو اپنے اہل کے رونے سے عذاب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع