دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اتنا ہٹے کہ فاروق (رضی اﷲ تعالٰی عنہ) کے مواجہے میں آجائے اس وقت ان سے یوں گزارش کرے۔ اگر معاذاﷲ یہ سلام وکلام مخفی ازقبیل"اے باد صبا ایں ہمہ آوردہ تست"(اے باد صبا! یہ سب کچھ تونے اڑایاہے۔ ت) تھا تو ہٹ ہٹ کر مواجہوں میں آنے کی کیا حاجت تھی! ہٹ دھرم بے انصاف انصاف کی تو کہتے نہیں مگر ذی عقل منصف تو قطعًا ان تعلیمات سے یہی سمجھتاہے کہ یہ سلام وکلام ضرور حقیقی ہے اور مواجہے سے مقصود پیش نظر آنا، اسی فتح القدیر میں ہے :

ثم یتاخر عن یمینہ قدر ذراع فیسلم علی ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فان راسہ حیال منکب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فیقول السلام علیك یاخلیفۃ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وثانیہ فی الغار ابی بکر الصدیق جزاك اﷲ عن امۃ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خیر ا ثم یتاخرکذلك قدر ذراع فیسلم علی عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ لان راسہ من الصدیق کرأس الصدیق من النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فیقول السلام علیك یا امیر المومنین عمر الفاروق والذی اعز اﷲ بہ الاسلام جزاك اﷲ من امۃ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خیرا ١ [1]۔

پھر اپنے داہنے ہاتھ بھر ہٹ کر حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ پر سلام عرض کرے اس لئے کہ ان کا سر مبارك نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دوشِ انور کے مقابل ہے۔ تو عرض کرے آپ پر سلام اے اﷲ کے رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے خلیفہ اور غار میں ان کے ثانی ابو بکر صدیق! خدا آپ کو امتِ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی جانب سے جزائے خیر دے۔ پھر اسی طرح ہاتھ بھر ہٹ کر حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ پر سلام عرض کرے، اس لیے کہ ان کا سر مبارك حضرت صدیق سے اسی طرح ہے جیسے حضر ت ابوبکر صدیق کا سر مبارك حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ہے۔ تو عرض کرے آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین عمر فاروق ، وہ جس سے اﷲ نے اسلام کو عزت وقوت دی، اﷲ آپ کو امت محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے نیك جزا عطا فرمائیے۔ (ت)

شاہد ٥: چلے کہا کو، انھیں امام ابن الہمام کا وہ ارشاد ہدایت بنیاد جگر شگاف توا ہب والحاد سنئے کہ سارے انکاری مذہب پر مردنی چھا جائے، اموات کوپتھر سمجھنے پر حجارۃ من سجیل کا پتھر اؤ آئے۔ اسی فتح القدیر کے آخر کتاب الحج میں فرماتے ہیں :

یاتی القبر الشریف ویستقبل جدارہ

یعنی مزار انور حضور سید اطہر صلی علیہ وسلم کی

 


 

 



[1] فتح القدیر کتاب الحج مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٩٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن