30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحبت کروں یا تیرا بوسہ لوں، تویہ قسمیں اس مخاطب مرد وزن کو زندگی پر مقتصر رہیں گی۔ اور اگر قسم کھا ئی کہ اگر تجھے نہلاؤں یا اٹھاؤں یا بٹھاؤں تو موت وحیات دونوں کو شامل ہوں گی۔ یہاں تك کہ اگر وہ شخص مر گیا اور اس نے اسے غسل میّت دیا اس کا جنازہ اٹھایا، اسے ہاتھ لگایا، کفن پہنایا تو حانث ہوگا، کافی میں عبارت منقولہ مائۃ مسائل کے چند سطور بعد ہے :
|
بخلاف ان غسلتك اوحملتك اومسستك او البستك فانھا لا تنقید بالحیاۃ لان الغسل یرادبہ التنظیف وتطھیر وذایتحقق فی المیّت الاتری انہ یجب غسل المیّت تطھیرالہ فکیف ینا فیہ ولوصلی علی المیّت قبل الغسل لم یجز ولوکان غسیلا جاز والحمل یتحقق بعد الموت قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من حمل میّتا فلیتوضا والمس للتعظیم وللشفقۃ فیتحقق بعد الموت والالباس للتعظیمۃ والمیّت محل لہا [1]۔ |
اس کے برخلاف اگر کہا: اگر میں نے تجھے نہلایا، یا اٹھایا، یا مس کیا، یا پہنایا، تو یہ قسمیں حالتِ حیات سے مقید نہ رہیں گی، اس لیے کہ نہلانے سے پاك صاف کرنا مقصود ہوتا ہے اور وہ میّت کے حق میں بھی ثابت ہے۔ دیکھو کہ میّت کو پاك کرنے کے لیے اسے غسل دینا واجب ہے تو وہ قسم اس کے منافی کیسے ہوگی؟ __ اور اگر غسل سے پہلے میّت کا جنازہ پڑھ لیا تو جائز نہیں اور بعد غسل جائز ہے۔ اور جس نے ایسے مردے کو لیے ہوئے نماز پڑھی جسے غسل نہ دیا گیا تھا تو جائز نہیں اور اگر غسل دیا ہوا تھا تو جائز ہے۔ اور اٹھانا بعد موت بھی متحقق ہے۔ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے:"جس نے کسی میّت کو اٹھایا تو چاہئے کہ وضو کرے۔"مس کرنا تعظیم یا شفقت کے لئے ہوتا ہے تو وہ بعد موت بھی متحقق ہوگا۔ پہنانا تعظیم کے لئے ہوتا ہے اور میّت اسی کا محل ہے۔ (ت) |
دیکھئے وہی کان ہے وہی خطاب ہے۔ اور اگر اس سے بدن مراد نہ ہوتا تو ان حلفوں میں واجب تھا کہ کبھی حانث نہ ہو کہ مسائل قسم ثانی مطلقًا وہی ہوں گے جنھیں محض بدن سے تعلق ہے۔ جب بدن مقصود نہیں تو اسے نہلانا، اٹھانا، چھونا، پہنانا کیوں موجب حنث ہونے لگا، اور ایك اسی قسم پر کیا ہے قسم اول میں ضرب و جماع وبوسہ کیا غیر بدن سے متعلق ہیں۔ نسق واحد کے ذکر کیے ہوئے تمام مسائل میں بدن مراد لینا اور صرف ایك کو اس سے الگ کردینا کس قدر دو ر از کار ہے کاف خطاب سے جو ان سب میں مراد ہے وہ ہی کُلمتك میں، تو لا جرم یقینا قطعا یہ سب خطاب محاورہ عرف حلف سب متعلق بدن ہی ہیں اور فاروق وہی جلیل وجمیل جو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع