30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
جعلت الحیاہ فی تلك الاجزاء التی لا یاخذھا البصر وان اﷲ علی ذلك لقدیر ١ [1]الخ وقد تقدم تاما فی المقدمۃ الثالثۃ۔ |
باہم امتیاز نہ رہا بلکہ مٹی سے خلط ملط ہوگئے پھر اسے عذاب دیا گیا تو ان ہی اجزاء میں زندگی رکھ دی جاتی ہے جو نظر نہیں آتے، اور بلا شبہ اﷲ تعالٰی اس پر ضرور قادر ہے الخ یہ عبارت مقدمہ سوم میں مکمل گزری۔ (ت) |
اب ذرا آنکھ کھول کر دیکھئے وہ کسے میّت کہہ رہے تھے۔ کس کی طرف اعادہ حیات بقدر احساس الم مانا، کس کے اجزاء متفرق ہوگئے۔ کس کے اجزاء اتنے باریك ہوئے کہ نظرکام نہیں کرتی۔ ہاں وہ کیا ہے جس کے اجزاء مٹی میں مل گئے۔ کیا وہ روح پاك ہے۔ حاشا یہی بدن تو وہ خاك ہے۔ تو آفتاب کی طرح روشن ہوگیا کہ اس مردہ حقیقی میں علماء کا کلام ہے۔ اسی کی نسبت انکار سماع وافہام ہے۔ وﷲ الحجۃ السامیۃ (اور اﷲ ہی کے لئے بلند حجت ہے۔ ت)
دلیل ٨: انھیں کتب میں کریمہ وما انت بمسمع من فی القبور سے استدلال کیا اور پر ظاہر کہ من فی القبر نہیں مگر بدن، خود صاحب تفہیم المسائل نے اسی بحث میں براہ بدقسمتی خود انھیں امام عینی شارح کنز کی عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری سے نقل کیا:
|
فان قلت بعد فراغ الملکیئن من السوال مایکون المیّت قلت ان کان سعیدا کان روحہ فی الجنۃ وان کان شقیا ففی سجین علٰی صخرۃ فی الارض السابعۃ [2]۔ |
یعنی بعد سوال نکیرین سعید کی روح جنت میں رہتی ہے اور شقی کی سجّین میں ساتویں زمین کی ایك چٹان پر۔ |
تو قبر میں نہیں مگر بدن، اسی سے آیت نفی اسماع فرماتی ہے، اور اسی سے یہ علماء نفی سماع۔
دلیل ٩: نیز یہ سب علماء قول ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے دلیل لائے۔ اور ان شاء اﷲ القریب المجیب عنقریب روشن ہوتا ہے کہ ام المومنین صرف سماع جسمانی کی منکر ہیں اور ادراك روحانی کی مثبت ومقر۔
دلیل ١٠: انھیں کتب میں اسی میّت میں مسائل دو قسم کے ذکر فرمائے: ایك متقید بحیات، دوسرے شامل حیات وممات۔ فرماتے ہیں اگر قسم کھائی کہ اگر تجھے ماروں یاتجھ سے بولوں، یاعورت سے کہا اگر تجھ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع