30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو جھگڑا ہی کیا ہے، ابھی اتفاق ہوگیا، اہل سنت بھی تو اسی قدر فرماتے ہیں، گوش وگوشت کی تخصیص کب بتاتے ہیں مگر حاشا و ہ کب اس راہ آتے ہیں، انھیں تو اولیائے مدفونین کی ندا حرام کرنی ہے۔ ان محبوبان خدا سے طلب دعا حرام کرنی ہے۔ وہ کس دل سے سننا مان لیں، اگرچہ بے زریعہ گوش، دیکھنا تسلیم کرلیں گے گو بے واسطہ چشم، انھیں مولوی مجیب صاحب کی طرح یہ کہنا کہ جب درمیان زائر ومقبور کے حجب عدیدہ سمع وبصر حائل تو سماع اصوات اور بصارت صور محال، یہ تحریر محل نزاع ہے جس کو سمجھ لینا مزیل اشکال،
|
الحمدﷲ المھیمن المتعال وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا محمد واٰلہ وصحبہ خیر صحب واٰل ۔ |
تمام تعریف خدائے نگہبان برتر کے لئے ہے۔ اور اﷲ تعالٰی ہمارے آقا حضرت محمد اور ان کی آل واصحاب پر جو بہترین آل واصحاب ہیں درود نازل فرمائے۔ (ت) |
بحمد ﷲ تقریر مقدمات سے فراغ پایا۔ تحریر جوابات کا وقت آیا جو امر جس مقدمے میں ثالث کیا گیا جواب میں اس پر علامت (مقہ ) لکھ کر شمار مقدمہ کا ہندسہ بغرض یاد دہانی ثبت ہوگا کہ ہرجگہ بحکم مقدمہ فلاں یا دیکھوں مقدمہ فلاں لکھنے کی حاجت نہ ہو۔
فاقول: وباﷲ التوفیق وبہ الوصول الی ذری التحقیق (اﷲ
تعالٰی کی توفیق ومدد سے ذرویہ تحقیق تك پہنچا جاسکتا ہے۔ت)
جواب اول: ائمہ اہل سنت رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا اجماعی عقیدہ کہ مردے سنتے
ہیں قطعًا حق ہے، اور کیوں نہ حق ہو کہ وہ اہل سنت ہیں حق انھیں میں منحصر ہے۔ اور
اس کے معنٰی یہ کہ مردگان (کہ ان پربھی اطلاق مردہ ومیّت کیا جاتا ہے اور خود وہ
اور ان کے ادراکات باقی ومستمر وبحال ونامتغیر ہیں) بعد فراق بھی بدستور ادراك
اصوات وکلام کرتے ہیں اور ان مشائخ وشراح اہلسنت وفلاح رحمہم اﷲ تعالٰی کا بیان
کہ"مردے نہیں سنتے"بے شك صحیح ہے، اور کیوں نہ صحیح ہو کہ وہ اہل فقاہت
ہیں، ان کا فضل وکمال ظاہر و باہر ہے۔ اور اس کے معنٰی یہ کہ جو چیز مرگئی یعنی
بدن کہ حقیقۃً وہ مردہ ہے مردہ ہے سمع سے معزول ہے آلیت وتوسط وتادیہ صور کے لائق
نہیں، یہ دونوں کلام صراحۃً سچ ہیں اور آپس میں اصلًا متخالف، نہ کوئی حرف مفید
مخالفن بحمدﷲ تعالٰی اس معنی نفیس کا بروجہ احتمال ہی بیان کرنا ہمیں بس تھا،
مخالفان عبارات علماء سے مستدل اور ان کے منکر سماع ہونے کومدعی ہے اور احتمال
قاطع استدلال پھر سند کے لئے نظرا نصاف میں متعدد دلیلیں موجود عــــہ ، مثلًا:۔
دلیل۱:جب ائمہ دین وعلمائے معتمدین سے ہزار در ہزار قاہر تصریحیں سماعِ موتٰی کے باب میں موجود اور بتصریح
عــــہ: کہ بقالوں مناظرہ شواہد نقض تفصیلی ہیں ۱۲ منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع