30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیکھے، انہی سے خروج شعاع یا انھیں کے لوح میں صورت کا انطباع ہو، یہ نہ واقع ہے نہ ہمارا دعوٰی کو اس پر توقف، آخر اہلسنت کے نزدیك جس طرح ابھی کا مردہ سنتا دیکھتا ہے یو نہی برسوں کا ، جبکہ کان آنکھ جسم کا کوئی ذرہ سلامت نہ رہا سب خاك وغبار ہو کر مٹی میں مل گیا، جس طرح مسلمان قبر میں سنتاہے یونہی ہندو کافر مرگھٹ میں، جس وقت اس کے کان آنکھ کو آگ دیتے ہیں وہ ان آگ دینے والوں کو دیکھتا ان کی باتیں سنتا اس آگ کی اذیت کا احساس کرتاہے۔ آنکھ کان اعضا ء کو جلتا دیکھتا ان پر آگ بھڑکنے کی آواز سنتا ہے اور جب جل بجھ کر راکھ ہوجاتے ہیں جب بھی دیکھتا سنتا ہے۔ جو سلام وکلام مدفون امروزہ کے لئے شرع مطہر ہ میں ہے وہی مدفون ہزار سالہ کے واسطے، دونوں سے وہی کہاجائےگا کہ"سلام تم پر اے ایمان والو! اﷲ تعالٰی تمھیں اور ہمیں بخشے، تم ہمارے اگلے ہو اور ہم تمھارے پچھلے ،خدا چاہے تو ہم تم سے ملنے والے ہیں۔"حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان صحابی اعرابی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو جب یہ حکم دیا کہ"جہاں کسی کافر کی قبر پرگزرو اسے دوزخ جانے کا مژدہ دو،"تو ارشاد اقدس میں تخصیص تازہ مر ے ہوئے کی نہ تھی بلکہ صاف تعمیم تھی اور تعمیم ہی پر ان صحابی نے کاربندی کی، غرض دلائل مطلق ہیں اور عقیدہ مطلق اور آلات جسمانیہ کی تخصیص ناحق، ہمیں اتنی بات سے کام ہے کہ مردے زندوں کی طرح صورت و صوت کا ادراك کرتے ہیں، اور او پر روشن ہوچکا کہ ادراك کار روح ہے اور روح نہ موت سے مرتی ہے نہ متغیر ہوتی ہے، مگر اس پر بھی لفظِ میّت کا اطلاق آتا ہے ہم انھیں ارواح موتٰی کے سماع وابصار کا عقیدہ رکھتے ہیں اور اسی کو اموات کا دیکھنا سننا کہتے ہیں اس سے کچھ غرض نہیں کہ وہاں بھی ذرائع وآلات یہی ہوں یا غیر، فصل پانزدہم میں امام شیخ الاسلام خاتمۃا لمجتہدین تقی الملۃ والدین ابوالحسن علی سبکی قدس سرہ الملکی کا ارشاد گزرا کہ ہم نہیں کہتے کہ مردہ بدن سنتا ہے بلکہ روح سنتی ہے خواہ تنہا جبکہ بدن مردہ رہے یا جسم سے مل کر جبکہ حیات جانب جسم عود کرے، آخر اس قدر سے حضرات منکرین بھی منکر نہیں کہ اموات جنت ونار وملائکہ ثواب وعذاب کو دیکھتے ، ان کی بات سنتے سمجھتے، قیامت کے آنے نہ آنے کی دعائیں کرتے ہیں، توا س کی تسلیم انھیں بھی ضرور کہ دیکھنا سننا بولنا انھیں الات جسمانیہ پر غیر مقصور۔
|
قال المولٰی تبارك وتعالٰی ¸~¡"&Aü.6T"Úi¢SX?' ND"Á"Ø'S½¼`"}o'[1]۔ |
مولٰی تبارك وتعالٰی کا ارشاد ہے: وہ صبح وشام آگ پر پیش کئے جاتے ہیں اور قیامت کے دن فرعون والوں کو زیادہ سخت عذاب میں ڈالیں گے۔ (ت) |
سیدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع