30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الٰی حین البعث لیس بانسان، ومعاذاﷲ ان یریدہ وھو وقول اھل البدع ومصادم للقواطع وکیف یجوز ان لایکون الروح البرزخی المتصل بالبدن اتصالا فی فراق انسانا، ومعلوم قطعا ان الانسان ھوالذی کان امر وکفر واحسن وفجر وبدیھی ان غیر الانسان غیر الانسان افینعھم من لم یعلم ویعذب من لم یعص واﷲ تعالٰی یقول عنھم ^ù| x9@;ck[1] فافادان المبعوثین فی الحشرھم الراقدون فی القبر ومعلوم ان المحشورین فی العقبٰی ھم الکاینون فی الدنیا فالانسان ھو ھو فی الدور الثلث لم یزل عن انسانیۃ ولم ینسلخ عن حقیقۃ، وقال تعالٰی ¢SX?'٢[2] وانما اعاد الضمیر الی الناس المذکورین فھم المعروضون علی النار لا غیر ھم وقال تعالٰی 1W¯'b"Í!"J[3] الی قولہ عزوجل Τ'É 5W°R[4] فالاقبار بعد الاماتۃ وقد ارجع الکنایۃ فیہ الی |
تا وقت بَعث جو ہوتا ہے وہ انسان نہیں___ اﷲ کی پناہ کہ یہ ان کی مراد ہو__ جب کہ یہ بد مذہبوں کا قول ہے اور قطعی دلائل سے متصادم ہے___ اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ روح برزخی انسان نہ ہو جو بدن سے فراق کے ساتھ ایك اتصال بھی رکھتی ہے___ اور یہ قطعا معلوم ہے کہ انسان وہی ہے جس سے ایمان وکفر اور نیکی وبدی کا صدور ہوا___ اور بدیہی ہے کہ غیر انسان، غیرانسان ہے تو کیا انعام اسے ہوتا ہے جس نے عمل نہ کیا ، اور عذاب اسے ہوتا ہے جس نے معصیت نہ کی؟ ___ حالانکہ اﷲ تعالٰی ان کے متعلق بیان فرماتا ہے کہ وہی کہیں گے: ہائے ہماری خرابی! کس نے ہماری خواب گاہ سے ہمیں اٹھایا، اس سے افادہ ہوا کہ حشر میں جو اٹھا ئے جانے والے ہیں وہی قبر میں سونے والے ہیں___ اور معلوم ہوا کہ آخرت میں جو اٹھائے جائیں گے وہ وہی ہیں جو دنیا میں تھے__ تو انسان تینوں مقامات میں وہی انسان ہے۔ کسی وقت میں وہ انسانیت سے جدا اور اپنی حقیقت سے خارج نہ ہوا___ اور باری تعالٰی فر ماتا ہے: وہ آگ پر پیش کئے جاتے ہیں___ ضمیران ہی لوگون کی طرف لوٹائی جو مذکور ہوئے تو آگ پر پیش کیے جانے والے وہی ہیں، غیر نہیں۔ اور ارشاد باری ہے: انسان مارا جائے کتنا بڑا ناشکرا ہے (تا ارشاد باری:) پھر اسے موت دی، پھر اسے قبرمیں رکھا__ تو قبر میں رکھنا موت دینے کے بعد ہوا، اور ضمیر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع