دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

کثیرۃ ان الانسان ھوالروح۔

بہت سی جگہ مستفاد ہے کہ انسان__ وہی انسان روح ہے (ت)

رہا محمل دوم اس میں بھی دو احتمال ہیں قوام روح سے ہو اور بدن شرط یعنی انسان روح متعلق بالبدن کا نام ہو یا بالعکس یعنی بدن متعلق بالروح کا ثانی بھی اس مقدمہ مذکورہ واضحہ سےمدفوع کہ انسان عاقل مخاطب بالاصالۃ ہے،نہ بالتبع، تو بفضل اﷲ تعالٰی عرش تحقیق مستقر ہوگیا کہ مختار ومنصور وہی قولِ اخیر بایں معنی و تفسیر ہے۔ اور قول ثانی بھی اس سے بعید نہیں کہ جب قوام جوہر میں صرف روح ہے انسان روح ہی کا نام ہوا بلحاظ تعلق ہونا اسے روح ہونے سے خارج نہیں کرتا، نہ ان عبارات میں لحاظ تعلق سے قطع نظر مذکور، تو اس کا اسی قول منصور کی طرف ارجاع میسور، ولہٰذا امام اجل فخر الدین رازی نے بآنکہ بار ہاروح ہی کے انسان ہونے پرتسجیل و تنقیح فرمائی، خود ہی انسان کے روح وبدن سے مرکب ہونے کی تصریح فرمائی، اسی طرح شاہ عبدالعزیز صاحب نے تفسیر عزیزی میں جہاں وہ عبارت لکھی کہ جان آدمی کہ درحقیقت آدمی عبارت از ان است (آدمی کی جان کہ حقیقت میں آدمی اس سے عبارت ہے۔ ت) وہیں اس کی شرح یوں ارشاد کی :

تفصیل این اجمال آنکہ آدمی مرکب از دو چیز است جان و بدن جزوِ اعظم جان است کہ تبدل وتغیّر دراں راہ نمی یابد وبدون بمنزلہ لباس است کہ اختلاف بسیار در وے راہ می یابد  [1]اھ مخصرًا

اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ آدمی دو چیزوں سے مرکب ہے، جان اور بدن __ جزوِ اعظم جان ہے جس میں تبدل وتغیر کو راہ نہیں __ اور بدن بمنزلہ لباس ہے کہ اس میں بہت تبدیلی ہوا کرتی ہے اھ مختصرًا (ت)

پھر روح کا بدن سے تعلق چار قسم ہے : ایك تعلق دنیوی بحالِ بیداری، دوسرا بحالِ خواب کہ من وجہ متعلق من وجہ مفارق، تیسرا برزخی، چوتھا اُخروی ۔

وجعلھا فی شرح الصدور عن ابن القیم خمسۃ قال للروح بالبدن خمسۃ انواع من التعلق متغائرۃ، الاول فی بطن الام، الثانی بعد الولادۃ، الثالث فی حال النوم فلھا بہ تعلق من وجہ و مفارقۃ من وجہ۔ الرابع فی البرزخ فانھا و ان کانت قد فارقتہ بالموت فانھا لم تفارق فراقا کلیا بحیث لم یبق لھا الیہ التفات،

اور شرح الصدور میں ابن قیم کے حوالہ سے پانچ قسم قرار دی ___ عبارت یہ ہے: بدن سے روح کے پانچ الگ الگ قسم کے تعلق ہیں ___ پہلا شکم مادر ہیں__ دوسرا بعد ولادت __ تیسرا حالتِ خواب میں کہ ایك طرح سے روح بدن سے متعلق ہے اور دوسری طرح سے جدا ہے، چوتھا برزخ ہے ___ کہ روح موت کے باعث اگر چہ بدن سے جدا ہوچکی ہے مگر بالکل جدا نہیں ہوئی ہے کہ

 


 

 



[1] تفسیر عزیزی پارہ عم سورۃ الطارق مسلم بك ڈپو، لال کنواں دہلی ص٢٢٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن