30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بان حال مایکون الجسد علی النعش بقی ھناك شیئی ینادی ویقول جمعت المال من حلہ وغیر حلہ، ومعلوم ان الذی کان الاھل اھلالہ وکان جامعا للمال وبقی فی رقبتہ الوبال لیس الا ذٰلك الانسان، فھذا تصریح بان فی الوقت الذی کان الجسد میّتا کان الانسان حیاباقیا فاھما، الحجۃ الثامنۃ قول تعالٰی یایتھا النفس المطمئنۃ ارجعی الٰی ربك راضیۃ مرضیۃ والخطاب انماھو حال الموت فدل ان الذی یرجح الی اﷲ بعد موت الجسد یکون حیا راضیا ولیس الا الانسن فھٰذا یدل ان الانسان بقی حیا بعد موت الجسد، الحجۃ العاشرۃ جمیع فرق الدنیا من الھند والروم والعرب والعجم وجمیع ارباب الملل والنحل من الیھود والنصاری والمجوس والمسلمین یتصدقون عن موتاھم ویدعون لھم بالخیر ویذھبون الی زیارتھم، ولولا انھم بعد موت الجسد بقوا احیاء لکان التصدق والدعاء والزیارۃ عبثا، فیدل ان فطرتھم الاصلیۃ شاھدۃ بان الانسان لایموت بل یموت الجسد، والحجۃ السابعۃ عشرۃ ان الانسان یجب ان یکون عالما، والعلم لایحصل الاّ فی القلب فیلزم ان یکون الانسان عبارۃ عن الشیئ الموجود فی القلب اوشیئ لہ |
کہ جس وقت بدن چارپائی پر ہوتاہے اس وقت ایك شی باقی رہتی ہے جو ندا دیتی ہے اور کہتی ہے: میں نے مال جائز وناجائز طریقوں سے جمع کیا، اور معلوم ہوا کہ اہل جس کے اہل تھے، اور جو مال جمع کرنے والا تھا اور جس کی گردن پر وبال رہ گیا وہ نہیں مگر وہ انسان ___ تو یہ اس بات کی تصریح ہے کہ جس وقت بدن مردہ ہے اسی وقت انسا ن زندہ ، باقی اور سمجھنے والا ہے ___ آٹھویں دلیل: اﷲ تعالٰی کا ارشاد : اے اطمینان والی جان! اپنے رب کی طرف لوٹ جا اس حالت میں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ___ یہ خطاب بعد موت ہی ہے، تو معلوم ہوا کہ بدن موت کے بعد جو اﷲ کی طرف لوٹنے والا ہے وہ زندہ، راضی ہوتا ہے، اور وہ انسان ہی ہے۔ تو معلوم ہوا کہ انسان جسم کی موت کے بعد بھی زندہ رہا ___ دسویں دلیل: ہندوستان، روم، عرب، عجم کے رہنے والے تمام اہل عالم اور یہود، نصارٰی، مجوس، مسلمان تمام ادیان ومذاہب والے اپنے مردوں کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں۔ ان کے لئے دعائے خیر کرتے ہیں اور ان کی زیارت کے لئے جاتے ہیں، اگر وہ جسم کی موت کے بعد زندہ نہ رہتے تو صدقہ، دعا ا ور زیارت ایك عبث اور بے فائدہ کام ہوتا __ ا س میں دلیل ہے کہ ان کی اصل فطرت اس پر شاہد ہے کہ انسان نہیں مرتا بلکہ جسم مرتا ہے___ سترھویں دلیل: ضروری ہے کہ انسان علم رکھنے والاہو، او رعلم کا حصول قلب ہی میں ہوتا ہے، تو لازم ہے کہ انسان اس شے سے عبارت ہو جو قلب میں موجود ہے یا اس شیئ سے جو قلب سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع