30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رویت وعلم، شانِ روح ہے اور نطفے سے پیدائش بدن کی، پھر خصومت ومثل زنی ونسیان احوال روح اور ضمیر اخیر نے پھر تخلیق نطفہ سے جانب بدن مراجعت کی ۔ یہی سب محاورات عرف عام میں شائع ، اب چار حال سے خالی نہیں، یا توا نسان محض بدن ہے یا مجروح روح یا ہر ایك یا مجموع، احتمال ثالث تو بداہۃً مدفوع، ہر عاقل جانتاہے کہ اس کے بنی نوع کا ہر فرد اور وہ خود ایك انسان ہے۔ نہ یہ کہ ہر شخص میں دو انسان ہوں یا ایك روح ایك بدن ۔ ولہٰذا اس کی طرف کسی کاذہاب معلوم نہیںِ ثلٰثہ باقیہ مذاہب معروفہ ہیں، اول اکثر متکلمین کا خیال ہے اور ثانی امام رازی وغیرہ کا مفاد مقال اور ثالث خود انھیں امام جلیل ودیگر اجلہ اکابر کا ارشاد جمیل۔ تفسیر کبیر میں ہے :
|
اما القائلون بان الانسان عبارۃ عن ھذہ البنیۃ المخصوصۃ وعن ھذا الجسم المحسوس فھم جمھور المتکلمین، وھذا القول عندنا باطل (وذکر علی حججان الی ان قال) الحجۃ الخامسۃ ان الانسان قد یکون حیا حال مایکون البدن میّتا والدلیل قولہ تعالٰی ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل اﷲ امواتا بل احیاء فھذا النص صریح فی ان اولئٰك المقتولین احیاء والحس یدل علی ان ھذا الجسد میّت، الحجۃ السادسۃ قول تعالٰی النار یعرضون علیھا وقولہ اغرقوا فادخلوا نارا، وقول علیہ الصلٰوۃ والسلام من حفرالنار، کل ھذہ النصوص تدل علٰی ان الانسان یبقی بعد موت الجسد، الحجۃ السابعہ قول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم، اذاحمل المیّت علی بعشہ رفرف روحہ فوق النعش ویقول یا اھلی یا ولدی (الحدیث) ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم صرح |
اس مخصوص ساخت اور اس محسوس جسم کو انسان بتانے والے جمہور متکلمین ہیں اور یہ قول ہمارے نزدیك باطل ہے (اس پر دلائل ذکر کئے، یہاں تك کہ فرمایا:) پانچویں دلیل یہ ہے کہ انسان کبھی زندہ ہوتا ہے جبکہ بدن مردہ ہوتاہے اور اس کی دلیل یہ ارشاد باری ہے کہ انھیں جوا ﷲ کی راہ میں مارے گئے ہر گز مردہ نہ سمجھنا بلکہ وہ زندہ ہیں، یہ صریح نص ہے کہ وہ شہید زندہ ہیں، اور احساس یہ بتاتا ہے کہ بدن مردہ ہے ___ چھٹی دلیل: باری تعالٰی کا ارشاد: فرعون اور اس کے ساتھی آگ پر پیش کیے جاتے ہیں، اور یہ ارشاد: وہ غرق کیے گئے پھر آگ میں ڈالے گئے۔ اور رسول اکر م صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا فرمان : قبر جنت کے باغو ں میں سے ایك باغ ہے یا دوزخ کے گڑھوں میں سے ایك گھڑا ہے۔ یہ تمام نصوص اس پر دلیل ہیں کہ انسان بدن کی موت کے بعد بھی باقی رہتا ہے ___ ساتویں دلیل: رسول اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کایہ ارشاد:جب میّت کو اس کی چارپائی پر اٹھا یا جاتا ہے اس کی روح جنازے کے اوپر پھڑ پھڑاتی ہے اور کہتی ہے اے میرے لوگو! اے میری اولاد! (الحدیث) نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے صراحت فرمادی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع