30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یلحقھم الفناء والبلاء لایعرف مقدار مدۃ ذٰلك [1]۔ |
اور دنیا اور دنیا کے اندر جو کچھ ہے سب منقطع ہے تو انھیں فنا اور بوسیدگی لاحق ہونا ضروری ہے اور اس مدت کی مقدارمعلوم نہیں (ت) |
پھرفرمایا :
|
قلت ویؤید ھذا ماا خرجہ ھنادبن السری فی الزھد عن مجاھد قال للکفار ھجعۃ یجدون فیھاطعام النوم حتی یوم القیامۃ فاذا صیح باھل القبور یقول الکافر یٰویلنا من بعثنا من مرقدنا فیقول المؤمن الی جنبیہ ھذا ما وعد الرحمٰن وصدق المرسلون [2]۔ |
میں نے کہا: ا س کی مؤید وہ ہے جو ہناد بن سری نے زہد میں امام مجاہد سے روایت کیا، فرمایا کفار کیلئے ایك خوابیدگی ہوگی جس میں نیند کا مزہ پائیں گے قیامت تك جب قبر والوں کو پکارا جائے گا کافر بولے گا: ہائے ہماری خرابی! کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے اٹھایا توا س کے پہلو سے مومن بولے گا : یہی وہ جس کا رحمن نے وعدہ دیا اور رسولوں نے سچ فرمایا۔ (ت) |
مقدمہ رابعہ: سمع وبصر لغۃً وعرفًا ادراك الوان واضواء واصوات بحاسہ چشم وگوش کا نام ہے۔ قاموس میں ہے: السمع حس الاذن [3]( سماعت کان کی جس کانام ہے۔ ت)اسی میں ہے :"البصر"محرکۃ حس العین[4] (بصر ___ صاد کی حرکت کے ساتھ___ آنکھ کے احساس کا نام ہے ۔ ت) اسی طرح تاج العروس میں محکم سے ہے۔ صحاح جوہری و مختار رازی میں ہے: البصر حاسۃ الرئویۃ [5](بصر حاسہ رؤیت ہے۔ ت)المصباح المنیر میں ہے: البصر النور الذی تدرك بہ الجارحۃ [6](بصر وہ نور ہے جس سے عضو کو ادراك ہوتاہے۔ ت)اسی میں ہے: ورأیت الشیئ رؤیت بحاسۃ البصر[7] (میں نے شیئ کو دیکھا یعنی میں نے اسے حاسہ بصر سے دیکھا) اسی معنی پر مواقف و شرح مواقف میں فرمایاا نما یحصل الادراك السمعی بوصل الھواء الی الصماخ [8] (سمعی ادراك
[1] شرح الصدور آخرباب عذاب القبر خلافت اکیڈ می منگورہ سوات ص ٧٦
[2] شرح الصدور آخرباب عذاب القبر خلافت اکیڈ می منگورہ سوات ص ٧٦
[3] لقاموس المحیط باب العین فصل السین مصطفی البابی مصر ٣/٤١
[4] ۱لقاموس المحیط باب الراء فصل الباء مصطفی البابی مصر ۱/ ۳۸۷
[5] الصحاح للجوہری تحت لفط"بصر"دارالعلم للملایین بیروت ٢/٥٩١
[6] المصباح المنیر کتاب الباء منشورات دارالہجرۃ قم ایران ١/٥٠
[7] المصباح المنیر کتاب الراء منشورات دارالہجرۃ قم ایران ١/٢٤٧
[8] شرح المواقف المر صدالخامس فی النظر منشورات الشریف الرضی ایران ١/٢٠١
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع