30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی طرح تبیین الحقائق اورفتح اﷲ مبین وغیرہ میں ہے۔مرقاۃ شرح ،شکوٰۃ میں علامہ میرك سے ہے:
|
من کان اٰخر کلامہ لا الٰہ الّااﷲ المراد مع قرینتہ فانہ بمنزلۃ علم لکلمۃ الایمان[1]۔ |
حدیث میں جو فرمایا کہ جس کا پچھلا کلام لا الٰہ الّااﷲ ہو اُس سے مراد پورا کلمہ طیبہ ہے کہ لا الٰہ الّااﷲ گویا اس کلمہ ایمان کانام ہے۔ |
دُرر غرر میں ہے :
|
یلقن بذکر شہادتین عندہ لان الاولی لا تقبل بدون الثانیۃ [2]۔ |
کلمہ طیّبہ کے دونوں جُز میّت کو تلقین کئے جائیں اس لئے کہ لا الٰہ الّا اﷲ بے محمد رسول اﷲ کے مقبول نہیں۔ |
غنیہ ذوی الاحکام میں اس پر تقریر فرمائی،تنویر الابصار میں ہے:یلقن بذکر الشہادتین[3]دونوں شہادتیں تلقین کی جائیں۔ دُر مختار میں ہے : لان الاولی لاتقبل بدون الثانیۃ[4] کہ پہلی بے دوسری کے مقبول نہیں۔المختصر القدوری میں ہے: لقن الشھادتین [5]پوراکلمہ سکھایا جائے۔جوہرہ نیرہ میں ہے:
|
لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لقنوا موتاکم شھادۃ ان لا الٰہ الااﷲ وھوصورۃ التلقین ان یقال عندہ فی حالۃ النزع جھراًوھویسمع اشھدان لاالٰہ الااﷲ واشھدان محمدارسول اﷲ[6] ۔ |
اس لئے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا اپنے اموات کو لا الٰہ الا اﷲ کی شہادت یاددلاؤ اور اس یاد دلانے کی صورت یہ ہے کہ اس نزع میں اس کے پاس ایسی آوازسے کہ وہ سنے اشھدان لاالٰہ الاﷲ واشھدان محمدارسول اﷲ پڑھیں۔ |
[1] مرقات شرح مشکوٰۃ باب مایقال عند من حضرۃ الموت فصل ثانی مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ٤/١٥
[2] دررشرح غررملّاخسرو باب الجنائزغنیہ مطبوعہ مطبعۃ احمد کامل الکائنہ فی دارالسعادت بیروت ا/۱۶۰
[3] تنویرالابصار متن الدرالمختار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/١١٩
[4] درمختار شرح تنویر الابصارغنیہ باب صلٰوۃ الجنائزغنیہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلیغنیہ ۱/١١٩
[5] المختصر للقدوریغنیہ باب الجنائزغنیہ مطبوعہ مطبع مجیدی کانپور بھارت ص٤٤
[6] جوہرہ نیرہ باب الجنائز مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ١/١٢٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع