دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

خاصہ اوست  [1]اھ ملخصا۔

لذت والم اس کا خاصہ ہے اھ بتلخیص (ت)

اقول اس معنٰی پرشرع سے بھی دلائل قاطعہ قائم، قرآن عظیم واجماع عقلاء دو شاہد عدل ہیں کہ انسان سمیع وبصیر ہے۔

قال اﷲ تعالٰی Õ2 «xõ')cSÍ!"¡ ""ø÷¨ö[2]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا: بیشك ہم نے آدمی کو ملے ہوئے نطفے سے پیدا کیا تا کہ اسے جانچیں، پھر ہم نے اسے سننے دیکھنے والا بنادیا۔ (ت)

اور عقلًا ونقلًا بدیہات سے ہے کہ انسان کی انکھ، کان انسان نہیں تو یقینا ثابت کہ یہ جسے سمیع وبصیر فرمایا چشم وگوش نہیں اور باقی اعضاء کا سمع وبصر سے بے علاقہ ہونا واضح تر، تو وہ نہیں مگر روح۔ ولہذا قرآن مجید فرماتا ہے :

¼ìSâá'“|'¼ìSàCz'“'

œ¤SäÝ"ºŸ“|'¼ìSuãµ'“|'[3]۔

کیا ان کے پاس پاؤں جن سے وہ چلتے ہیں، یا ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہیں، یا آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں، یا کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں، (ت)

افعال وسمع وبصر کی اضافت صاحب جو ارح کی طر ف فرمائی اور جوارح پر بائے استعانت آئی، ثابت ہوا کہ فاعل و سامع وبصیر روح ہے۔ اور بدن صرف آلہ، اسی طرح تمام نصوص احوال برزخ کہ بعد فنائے بدن بقائے ادراکات پر شاہد ہیں جن سے جملہ کثیر فصول سابقہ میں گزرا سب سے ثابت کہ مدرك غیر بدن ہے۔ ہاں کبھی مجاذًا بدن کی طرح بھی بوجہ آلیت نسبت ادراکات ہوتی ہے، قال اﷲ تعالٰی ,È"’ݯ^ǒ [4](اﷲ تعالٰی فرماتاہے: اور کوئی سمجھ والا کان سے سمجھے۔ ت) معالم میں ہے : قال قتادۃ اذن سمعت وعقلت ماسمعت [5](حضرت قتادہ نے فرمایا: کوئی کان جو سنے اور سنی ہوئی بات کو سمجھے۔ ت)مدارك میں ہے :

قال قتادہ اذن عقلت من اﷲ تعالٰی و انتفعت بماسمعت [6]۔

حضرت قتادہ نے فرمایا:کوئی کان جس نے خدا تعالٰی سے کلام کو سمجھا اور سنی ہوئی بات سے فائدہ اٹھایا۔ (ت)

 


 

 



[1] تفسیر عزیزی پارہ عم سورۃ الطارق مسلم بك ڈپو لال کنواں دہلی ص٢٢٦

[2] القرآن ٧٦ /٢

[3] القرآن ٧/١٩٥

[4] القرآن ۶۹/١٢

[5] معالم التزیل علی ھامش تفسیر الخازن تحت آیہ مذکورہ مصطفی البابی مصر ٧/١٤٣

[6] تفسیر النسفی المعروف بہ مدارك التنزیل تحت آیہ مذکورہ درالکتاب العربی بیروت ٤/٢٨٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن