دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

معرض فساد وملحق بالجماد کردے۔ موت مجازی کہ روح کے لیے ان سب آفات سے پاك ومبرا ہے۔ وﷲ الحمد والحجۃ السامیہ ۔مقدمہ ثانیہ: عاقل جانتا ہے کہ علم وادراك صفت جان پاك ہے نہ کہ وہ وصف مشتِ خاك ، قال اﷲ عزوجل:

¤ +OŸ*¤r"¥"¨j [1] علی القول المختار ان المرا دبالرؤیۃ بحاسۃ البصر [2]۔

دل نے غلط نہ کہا اسے جو آنکھ نے دیکھا۔ یکہ معنی قول مختار کی بنیا د پر ہے کہ یہاں رؤیت سے مراد حاسہ نگاہ سے دیکھنا ہے۔ (ت)

تفسیر کبیر میں ہے :

ان الانسان شیئ واحد وذلك الشی ھوالمبتلی بالتکالیف الالٰھیۃ والامورالربانیۃ وھو الموصوف بالسمع والبصر ومجموع البدن لیس کذٰلك ولیس عضو من اعضاء البدن کذٰلك فالنفس شی مغائر لجملۃ البدن ومغائر الاجزاء البدن وھو موصوف بکل ھذہ الصفات [3]۔

انسان ایك شی واحد ہے۔ اسی شی کا تکلیفات شرعیہ اور احکام ربانیہ سے ابتلا ہے۔ وہی سننے دیکھنے سے متصف ہے۔ اور پورا بدن یہ صفت نہیں رکھتا ، نہ ہی اعضائے بدن میں سے کوئی عضو اس وصف کا ہے۔ تو روح پورے بدن کے مغایر اور ہر جزو بدن کے مغایر ایك شے ہے۔ وہی ان تمام صفات سے متصف ہے۔ (ت)

اس میں بعد اقامت حج کے لکھتے ہیں :

فثبت بما ذکرنا ان النفس الانسانیۃ شیئ واحد وثبت ان ذلك الشی ھو المبصر والسامع والشام و الذائق واللامس والمتخیل والمتفکر والمتذکر و المشتھی والغاضب وھوالموصوف بجمیع الادراك لکل المدرکات وھو موصوف بجمیع

یہاں مذکور سے ثابت ہوا کہ روح انسانی ایك شی واحد ہے۔ اور یہ بھی ثابت ہوا کہ وہی شی دیکھنے، سننے، سونگھنے، چکھنے، چھونے، خیال کرنے، سوچنے، یاد کرنے، خواہش کرنے، غصہ کرنے والی ہے۔ وہی تمام ادراکات سے متصف ہے۔

 


 

 



[1] القرآن ٥٣/١١

[2] المصابیح المنیر کتاب الباء منشورات درالجہرۃ قم ایران ١/٢٤٧

[3] التفسیر الکبیر تحت ویسئلونك عن الروح المطبعۃ البھیۃ العربیۃ الازہر مصر ٢١/٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن