30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بڑے متبع حدیث ہیں، ورنہ خفا۔ حدیث کی طرف سے رو درقفا۔ اب لاکھ پکارا کیجئے تعالوا ا لی الرسول (رسول کی طرف آؤ۔ ت) کون ستناہے۔ کسے قبول خوبی یہ کہ سب کو چھوڑ کر جن کا دامن پکڑا ان کے کلمات میں بھی دع ماکدر (گدلے کو چھوڑدو۔ ت) پر عمل رہا۔ طُرفہ تر یہ کہ خود ان کی عبارتوں میں عقل ودانش وانصاف کو غور ونظر کی رخصت نہ دی، نہ احتمال واستدالال میں تمیز کی، ہاں طالب تحقیق وصاحب توفیق براہ انصاف و ترك احتساب ادھرا ۤئے کہ بعونہٖ تعالٰی رفع حجاب ودفع اضطراب وتنقیح جواب وتوضیح صواب کے دریا لہراتے پائے۔
فاقول: وبحول اﷲ تعالٰی اصول
تقریر جوابات سے پہلے مقدمات مفید دلائل تمہید والتوفیق من اﷲ العزیز الحمید:
مقدمہ اولٰی: فصول سابقہ میں ثابت ہوا کہ اہلسنت کے نزدیك روح کے لیے فنا
نہیں، موت سے روحوں کا مرجانا بد مذہبوں کا قول ہے۔ کتب عقائد مثل مقاصد ومواقف
وطوالع، اور ان کی شروح غیرہا اس کی تصریحات سے مالا مال ہیں، یہ مسئلہ بلکہ خود
روح جسم کے علاوہ ایك شی ہونا ہی اگر چہ بنظر بعض الناس منجملہ نظریات تھا جس کے
سبب امام اجل فخر الدین رازی کو تفسیر کبیر میں زیر کریمہ u~"ihg [1] اس پر سترہ۱۷ حج قاہرہ عــــہ کا
قائم کرنا پڑا مگر قرآن وحدیث پر اتنے نصوص واضحہ قاطعہ عطا نہیں فرماتے جن کا حصر
وشمار ہوسکے اور اب توبحمدﷲ تعالٰی یہ باتیں اہل اسلام میں بدیہات سے ہیں جان کا
جاننا ہر ایك جان نہیں مگر انجان جان کا جانا جسم سے نکلنا ضرور جانتاہے اور ساتھ
ہی فاتحہ وخیرات وایصال ثواب حسنات و صدقات سے بتادیتاہے کہ وہ روح کو باقی
وبرقرار مانتاہے تو موت حقیتًا صفت بدن ہے نہ کہ وصفِ روح ولہذا علامہ الوجود مفتی
ابوالسعود محمد نے تفسیرات ارشاد العقل السیلم میں زیر قول تعالٰی بل احیاءعند
ربھم (بلکہ وہ اپنے رب کے یہاں زندہ ہیں۔ ت)فرمایا :
|
فیہ دلالۃ علی ان روح الانسان جسم لطیف لایفنی بخراب البدن ولایتوقف علیہ ادراکۃ وتالمہ والتذاذہ [2]۔ |
اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ انسان کی روح ایك جسم لطیف ہے جو بدن کے ہلاك ہونے سے فنا نہیں ہوتی اور س کا ادراك اور لذت والم پانا بدن پر موقوف نہیں۔ (ت) |
عــــہ: ان میں بعض دلائل کا خلاصہ قریب آتا ہے جن سے موت بدن حیات روح بھی ثابت ۱۲منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع