دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الایمان عندنا مبنیۃ علی العرف وعند الشافعی واحمد علی الحقیقۃ وعند مالك علی معانی کلم القرآن[1]۔

ہمارے نزدیك قسم عرف پر مبنی ہوتی ہے اور امام شافعی وامام احمد کے نزدیك حقیقت پر اور امام مالك کے نزدیك کلمات قرآن کے معانی پر۔ (ت)

بلکہ اسی فتح القدیر میں خاص ہمارے مسئلہ دائرہ کے مبنی علی العرف ہونے کی تصریح کی، فرماتے ہیں:

یمینہ لاتنعقد الا علی الحی لان المتعارف ھوا لکلام معہ [2]۔

یعنی یہ قسم خاص حالت زندگی ہی پر منعقد ہوگی کہ عرف میں کسی سے بولنا اس کی زندگی ہی میں بات کرنے کوکہتے ہیں ۔

علامہ علی قادری مکی حنفی مرقاۃ شرح مشکوٰۃ شریف میں اسی مسئلہ کو ذکر کرکے فرماتے ہیں:

ھذا منھم مبنی علی ان مبنی الایمان علی العرف فلا یلزم نفی حقیقۃ السماع کما قالوا فیمن حلف لا یاکل اللحم فاکل السمکۃ مع انہ تعالٰی سماہ لحماطریا ٣ [3]۔

یعنی ہمارے علماء کا یہ ارشاد کہ بعد موت کے کلام سے قسم نہ ٹوٹے کی اس پر مبنی ہے کہ قسم کی بناء عرف پر ہے تو اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ مردے حقیقتًا نہیں سنتے، جس طرح ہمارے علماء نے فرمایا کہ جو گوشت کھانے کی قسم کھائے مچھلی کھانے سے حانث نہ ہوگا حالانکہ اﷲ عزوجل نے قرآن عظیم میں اسے تروتازہ گوشت فرمایا۔

اسی طرح شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث حنفی اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ میں بعد ذکر مسئلہ کہ:

اگر کیے سوگند خورد کہ کلامِ نہ کنم پس کلام کرد اور رابعد مردن اوحانث نمی گردد [4]۔

اگر کسی نے قسم کھائی کہ فلاں سے بات نہ کروں گا، پھر اس کے مرنے کے بعد اس سے کلام کیا حانث نہ ہوگا۔ (ت)

اس کی وجہ ارشاد فرماتے ہیں :

مبنائے ایمان برعرف وعادت است نہ برحقیقت [5]۔

قسم کی بنیاد عرف وعادت پر ہے حقیقت پر نہیں (ت)

 


 

 



[1] رمز الحقائق شرح کنز الدقائق کتاب الایمان باب الیمین فی الدخول السکنی نوریہ رضویہ سکھر ١/٢٠٧

[2] فتح القدیر باب الیمین فی الکلام نوریہ رضویہ سکھر ۴/۴۱۷

[3] مرقاۃ المفاتیح باب حکم لاسراء فصل اول مسئلہ سماع الموتٰی مکتبہ امدادیہ ملتان ٨/١١

[4] اشعۃ اللمعات باب حکم لاسراء فصل اول مسئلہ سماع الموتٰی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٢٩٩

[5] اشعۃ اللمعات اب حکم لاسراء فصل اول مسئلہ سماع الموتٰی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٢٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن