دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ولا علی الاستعمال القراٰفی کما عند مالك ولا علی النبیۃ مطلقا کما عند احمد[1]۔

ہے ___ نہ ہی قرآن کے استعمال پر ___ جیسا کہ امام مالك کے یہاں ہے ___ نہ ہی مطلقا نیت پر ____ جیسا کہ امام احمد کے یہاں ہے۔ (ت)

اسی کفایہ میں ہے :

الاصل ان لالفاظ المستعملۃ فی الایمان مبنیۃ علی العرف عندنا وعند الشافعی علی الحقیقۃ لان الحقیقۃ بان یراد، وعند مالك علی معانی کلام القراٰن لانہ علی اصح اللغات وافصحھا ولنا ان غرض الحاف ماھو والمتعارف فینعقد بغرضہ [2]۔

اصل یہ ہے کہ قسم میں جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں ہمارے نزدیك ان کی نبا عرف پر ہے۔ اور امام شافعی کے یہاں حقیقت پر ہے اس لیے کہ حقیقت اس قابل ہے کہ مراد ہو، اور امام مالك رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کے یہاں الفاظ قرآن کے معانی پر ہے اس لیے کہ قرآن سب سے زیادہ صحیح اور فصیح زبان پر وارد ہے۔ ہماری دلیل یہ ہے کہ قسم کھانے والے کی غرض وہ ہی ہوتی ہے جو عرف میں ہے تو اس کی غرض سے منعقد ہوگی۔ (ت)

اسی میں ہے :

رجحنا العرف علی الحقیقۃ لان مبنٰی الایمان علی العرف [3]۔

ہم نے عرف کو حقیقت پر ترجیح دی اس لیے کہ قسم کی نبا عرف ہی ہوتی ہے۔ (ت)

اسی مستخلص شرح کنز میں کفایہ کا پہلا کام بعینہٖ نقل کرکے لکھا:

کذا فی الکفایۃ وقد ذکر فخر الاسلام فی اصول ان من جملۃ ماترك بہ الحقیقۃ خمسۃ انواع وعدمن جملتھا استعمال العرف الغالب٤ [4]۔

اسی طرح کفایہ میں ہے۔ اور فخر الاسلام نے اصول میں بیان فرمایا ہے کہ جن امور سے حقیقت متروك ہوجاتی ہے وہ پانچ قسم کے ہیں، ان میں اکثر عرف کے استعمال کو بھی شمار کیا۔ (ت)

اسی عینی شرح کنز میں ہے :


 

 



[1] فتح القدیر باب الیمین فی الدخول والسکنی نورانی کتب خانہ پشاور ٤/٣٧٧

[2] الکفایۃ مع فتح القدیر باب الیمین فی الدخول والسکنی نورانی کتب خانہ پشاور ٤/٣٧٧

[3] الکفایۃ مع فتح القدیر مسائل متفرقہ نورانی کتب خانہ پشاور ٤/٣٧٣

[4] مستخلص الحقائق شرح کنز الدقائق، کتاب الایمان ، باب الیمین فی الدخول والسکنی دلی پرنٹنگ پریس دہلی ٢/٣٣٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن