30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وعلی الناس ولکن اکثر الناس لا یشکرون (یہ ہم پر اور لوگوں پر خدا کا ایك فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔ ت)
اب حضرات وہابیہ سے اتنا پوچھ لینا چاہیئے کہ اس مختصر رسالہ کے مقصد سوم نے علماء کے تین سو پانچ ٣٠٥ قول آپ کے گوش گزار کئے جن میں ایك سو انچاس١٤٩ علم و سمع وبصر موتٰی کے متعلق خاص، اور پانچ٥ میں یہ کہ اولیاء کی کرامتیں بعد وصال بھی باقی ہیں ان ایك سو چون۱۵۴ پر تو آپ کی سرکار سے شاید صرف حکم بدعت وضلالت ہو ، اگر چہ وہ بھی بتصریح امام الطائفہ مثل محل اصل ایمان ہے۔ باقی کنتے رہے ایك سو اکاون۱۵۱ اور تین قول ابھی ابھی اسی تکملہ کے فائدے میں تازہ مذکور ہوئے۔ یہ پھر ایك سو چون١٥٤ ہوگئے جن کے مفاد مقاصد کی تفصیل اس جدول سے ظاہر۔

اب ان کی نسبت ارشاد ہو وہ ایك سو چون۱۵۴ بدعت تھے، یہ ایك سو چون آپ کے مذہب میں خالص شرک، اور ان کے قائل ائمہ و افاضل عیاذًا باﷲ پکے مشرك ٹھہریں گے یا نہیں، اگر کہئے نہ ( خدا کرے ایسا ہی ہو) تو الحمد ﷲ کہ ہدایت پائی اور کفر و شرك کی تیز وتند کہ مدتوں سے بیرنگ چڑھی تھی اتار پر آئی، رب قدیر کو ہدایت فرماتے کیا دیر لگتی ہے۔ آخر کلمہ پڑھتے ہو، شاید پاس اسلام کچھ جھلك دکھا جائے، اور محبوبان خدا و ائمہ ہدی کو معاذاﷲ کافر و مشرك کہتے جگر تھرائے، ان ذلك علی اﷲ یسیر ان اﷲ علی کل شیء قدیر ( بیشك وہ خدا پر آسان ہے یقینا اﷲ سب کچھ کر سکتا ہے۔ ت) اور اگر شاید اصرار مذہب وتعصب مشرب آڑے آئے، اور بے دھڑك آپ کے منہ سے ہاں نکل جائے، توآپ صاحبوں سے تو اتنا عرض کروں گا کہ حضرات! جنھیں آپ نے مشرك کہہ دیا ذرا نگاہ رُر برُو ان میں شاہ ولی اﷲ و شاہ عبدالعزیز صاحبان اور ان کے اسلاف واخلاف یہاں تك کہ خود بانی مذہب امام اطائفہ مولوی اسمٰعیل دہلوی بھی ہیں، اب ان کی نسبت تصریحا استفسار، اگر یہاں جھجکے تو کہوں گا کیوں صاحب! اسی بات پر ائمہ ہُدٰی تو پناہم بخدا چنین وچناں ٹھہریں اور یہ حضرات مطلق العنان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع