30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معنی فریاد کو پہنچنے والا، جب ان کے نزدیك استمداد فریاد شرک، تو فریاد رس ، کہنا کیونکر شرك صریح نہ ہوگا، اب دیکھئے کہ ان حضرات کے طور پر کون کون مشرك ہوگیا، قاضی ثناء اﷲ پانی پتی ومیاں اسمٰعیل دہلوی نے حضور غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو غوث الثقلین لکھا، دیکھو (مقال۳۸و ۷۸) شاہ ولی اﷲ امام معتمد اور شیخ ابوالرضاء ان کے جدّ امجد اور مرزا جانجاناں انکے ممدوح اوحد، اورا ن کے پیر سلسلہ شیخ عبدالاحد نے غیاث الدارین حضور غوث الثقلین کو غوث اعظم کہا، دیکھو (مقال٦١، ٧٠، ٧١، ٧٦،٧٧) شاہ عبدالعزیز صاحب نے تفسیر عزیز ی میں فرمایا :
|
برخے از اولیاء مسجود خلائق ومحبوب دلہا گشتہ اند مثل حضرت غوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ وسلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء قدس اﷲ تعالٰی سرہما۔[1] |
کچھ اولیاء خلائق کے مسجود اور دلوں کے محبوب ہوگئے ہیں جیسے حضرت غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء قدس اﷲ تعالٰی سرّھما (ت) |
تنبیہ: ذرا یہ"مسجود خلائق"کا لفظ بھی پیش نظر رہے جس نے شرك کا پانی سر سے گزاردیا، میاں اسمٰعیل نے صراط مستقیم میں کہا :
|
طالبان نافہم میدانندکہ مانیزہم پائیہ حضرت غوث الاعظم شدیم [2]۔ |
نافہم طالب یہ سجھتے ہیں کہ ہم بھی غوث الاعظم کے ہم پایہ ہوگئے۔ (ت) |
انھیں بزرگوار نے حضرت خواجہ قطب الحق والدین بختیار کاکی قدس سرہ العزیز کو قطب الاقطاب لکھا، دیکھو (مقال٧٩) اور ہاں مولوی اسحق صاحب تو رہے ہی جاتے ہیں جنھوں نے مائۃ مسائل کے جواب سوال دہم کہا:"ولایت وکرامت حضرت غوث الاعظم قدس سرہ [3]"غرض مذہب کوطائفہ عجب مذہب ہے جس کی بناء پر تمام ائمہ وعمائد طائفہ بھی سو سو طرح مشرك کافربنتے ہیں، لاحول ولا قوۃ الاّ باﷲ العلی العظیم ۔
تنبیہ مہم واجب الملاحظہ ہر مسلم
الحمد ﷲ کلام نے ذروہ منتہٰی لیا اور بیان نے مسئلے کو اس کا حق دیا ذلك من فضل اﷲعلینا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع